تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 585
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے، جبکہ قو میں اس چشمہ سے سیراب ہوں گی پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ امریکہ 1979ء (حضور کا یہ پیغام انگریزی زبان میں تھا، جس کا اردو تر جمہ درج ذیل ہے۔) جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کے سالانہ جلسہ کے موقع پر میں آپ سب کی توجہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس خطبہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں، جو آپ نے حجتہ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا۔اس وقت آپ ایک ناقہ پر سوار تھے۔عرفات میں جمع تمام مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوئے آپ نے انہیں انسانیت کے احترام اور وقار کا منشور عطا فر مایا۔آپ نے اعلان کیا:۔وو اے لوگو! اس بات کو سنو اور یا درکھو، جو میں تمہیں کہہ رہا ہوں۔سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔تم سب آپس میں برابر ہو۔سب شعوب وقبائل کے " لوگ، خواہ وہ کسی بھی حیثیت کے ہوں، آپس میں برابر ہیں۔پھر آنحضرت نے اپنے دونوں ہاتھ اوپر اٹھائے اور ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے کے ساتھ ملا کر فرمایا۔۔۔۔جیسے ان دونوں ہاتھوں کہ انگلیاں آپس میں برابر ہیں، ویسے ہی تمام انسان بھی آپس میں برابر ہیں۔ایک کو دوسرے پر کوئی تفوق نہیں۔اور تم سب آپس میں بھائی بھائی ہو۔آپ سب جانتے ہیں کہ آج سے نوے برس قبل حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس جماعت کی بنیاد رکھی۔اور میں آپ کو بار ہا یہ بتا چکا ہوں کہ آنے والی صدی فتح اسلام کی صدی ہے۔اور وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے، جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگی کہ قو میں اس چشمہ سے سیراب ہوں گی“۔اور تمام نسلوں اور قوموں اور ملکوں کے لوگ خدائے ذوالجلال کی اطاعت کا جوا اپنی گردنوں پر رکھیں گے۔اور خدا کا وہ پیغام، جو اس کے رسول مقبول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم لائے تھے، قبول کر لیں گے۔اور یہ وہ وقت ہوگا کہ ساری دنیا کے احمدیوں سے امید کی جائے گی کہ وہ آنحضرت کے اس ارشاد پر عمل پیرا ہوں۔585