تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 39
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 08 فروری 1974 ء جماعت احمدیہ کا ہر قدم دنیا کی ہر جہت میں غلبہ اسلام کی طرف اٹھ رہا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 08 فروری 1974ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے تسبیح و درود پر مشتمل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ الہامی دعا پڑھی:۔سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ اللهمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّد - پھر حضور انور نے یہ ادعیہ پڑھیں۔أَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ - رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَبَتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ اللهم إن تَجْعَلَكَ فِى نُفُورِهِمْ وَنَعُوذُبِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ - پھر حضور انور نے فرمایا:۔انسان آج ہلاکت کے کناروں پر کھڑا ہے اور انسانیت خطرہ میں ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جو حسن اعظم ہیں، جو محافظ انسانیت ہیں، جو رحمة للعالمین ہیں، آپ کی رحمت کے سایہ تلے آئے بغیر آج انسان اس ہلاکت سے، جو اس کے سامنے کھڑی ہے، بیچ نہیں سکتا۔اور جیسا کہ بتایا گیا تھا، یہ زمانہ وہ ہے، جس میں انسانیت کی جنگ شیطنت سے اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے۔یہ زمانہ وہ ہے، جس میں نور کی طاقتوں نے ظلمات کے ساتھ ایک آخری اور نہایت شدید جنگ لڑ کر ظلمت کو دنیا سے ہمیشہ کے لئے مٹادینا ہے۔یہ وہ زمانہ ہے، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم مہم جو چودہ سو سال سے شروع ہے، وہ اپنے آخری ارتقائی دور میں سے گزرتی ہوئی ساری دنیا پر غالب آکر استحصال کے لئے نہیں، ساری دنیا پر غالب آ کر انسانوں کی بھلائی اور خیر کے لئے۔ان کے دلوں کو جیت کر اللہ تعالیٰ ، جو واحد و یگانہ ہے، جس کا کوئی شریک نہیں، جس کا کوئی بیٹا نہیں اور نہ کوئی باپ، جس کا کوئی ہمتا نہیں ، جو اپنی تمام صفات میں ریگانہ اور یکتا ہے، وہ پیار کرنے والا ہے اپنے بندوں سے، انتہائی پیار کرنے والا ، جس نے انسان کو اپنا عبد بننے کے لئے پیدا کیا، انسان کو عبد کی حیثیت سے اور انسانیت کو اپنی تمام صفات کے 39