تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 519
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 20اکتوبر 1978ء دیتے ہیں، مسکراتے ہوئے دیتے ہیں اور جب ضرورت پڑے تو مسکراتے ہوئے جانیں بھی دے دیتے ہیں۔لیکن اس وقت نہ کسی سے کوئی جان مانگ رہا ہے اور نہ جان دینے کا وقت ہے۔خدا تعالیٰ سے پیار کرنے کا اور اس سے دعائیں کرنے کا وقت ہے۔اس لئے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے نوازے۔اور جو یہاں کی ضرورتیں ہیں، جن کا تعلق باہر سے ہے اور جن کا اثر بیرونی ممالک کی فلاح و بہبود سے ہے، ان ضرورتوں کو پورا کرنے کی جماعت ہائے احمد یہ مرکز یہ کو تو فیق عطا کرے۔اور آپ جو وعدے کریں ، وہ اس ضرورت کے مطابق ہوں۔اور اس کی ضرورت خلیفہ وقت بتاتا ہے۔میں نے پچھلے سال تحریک جدید کا ٹارگٹ پندرہ لاکھ روپے دیا تھا۔اس سال میں اسے بدلنا نہیں چاہتا، وہی رہے گا۔میں دیکھوں گا، آپ خود رضا کارانہ طور پر اس سے کتنا آگے بڑھ جاتے ہیں۔پھر اگلے سال انشاء اللہ سوچیں گے کہ اس میں کیا تبدیلی کرنی چاہیے؟ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس بات کی توفیق عطا کرے کہ جیسا کہ قرآن کریم نے بیان کیا ہے، ہم بنی نوع انسان کے خادم کی حیثیت سے زندگی گزارنے والے ہوں۔اور قرآن کریم نے یہ عظیم اعلان كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ کے الفاظ میں کیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی قوتوں کے طفیل ایک ایسی امت کو قائم کیا ہے، جو الناس یعنی بنی نوع انسان کے لئے بہترین امت ہے۔لوگوں کی خیر خواہ اور ان کے لئے دعائیں کرنے والی ہے۔وہ لوگوں کی خدمت کرنے والی اور ان کی جہالت کو علم میں اور ان کے اندھیروں کو نور میں تبدیل کرنے والی ہے۔میری دعا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو ایسے خادم بنائے، ہمیں افسر بنے کی کوئی خواہش نہیں ، ہم خادم اچھے، ہم خادم رہنے میں خوش ہیں۔ہمیں اللہ تعالیٰ کا پیار چاہیے۔اللہ تعالیٰ کا پیار، اس سے پیار کرنے اور اس کے بندوں سے پیار کرنے کے نتیجہ میں ملتا ہے۔پس خدا تعالٰی سے دعا کریں کہ وہ ہمیں توفیق عطا کرے کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ اور پوری توجہ کے ساتھ اور پورے دل کے ساتھ اور روح کی پوری طاقت کے ساتھ اس سے پیار کرنے لگیں۔ہم اس کے بندوں سے بھی پیار کریں اور ان کی بے لوث خدمت کرنے والے ہوں اور اس کے پیار کو حاصل کرنے والے ہوں“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 24 دسمبر 1978ء) 519