تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 504 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 504

خطبہ جمعہ فرموده 13 اکتوبر 1978ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم نے بھی نوٹ لکھے۔وہاں انگریزوں کی ایک ایجنسی ہے، جس کا کام اخبارات وغیرہ میں خبریں شائع کرانا اور اعد ادا کٹھے کرنا ہے۔ان کی رپورٹ یہ تھی کہ اس وقت تک ریڈیو اور اخبارات کے ذریعے چودہ کروڑ انسانوں تک وہ آواز پہنچ چکی ہے، جو ہم پہنچانا چاہتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا ہے اور اس میں وہ اخبار شامل نہیں ہیں ، جو مثلا افریقہ میں چھپے اور جن کے تراشے ہمارے پاس پہنچ چکے ہیں۔نائیجیریا میں عیسائیوں کے ایک اخبار نے چار صفحے کا ضمیمہ دیا۔اسی طرح ساؤتھ امریکہ کے ایک اخبار میں بھی نوٹ شائع ہوا ہے۔جس کی خبر بھی صرف ایک شخص کو آئی ہے۔ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس کا تراشہ بھی مل جائے۔اسی طرح جاپان کے کئی اخباروں نے نوٹ دیئے اور ان میں خط و کتابت بھی شائع ہوئی۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے۔چھوٹی سی جماعت ہے، ہماری تو کوئی طاقت ہی نہیں۔لا فخر ہی ہے، اپنی طاقت پر گھمنڈ نہیں۔جب لندن میں یہ بات ہوئی تو عطاء المجیب صاحب نے ، جو جاپان میں ہمارے مبلغ ہیں، اخبار میں یہ ساری تفصیل دے دی کہ انہوں نے دعوت دی اور یہ جواب ہے۔اور ہمارے عقائد یہ ہیں کہ مسیح صلیب سے زندہ اتارے گئے تھے اور مرہم عیسی کا بھی ذکر کیا۔یعنی اس پر اپنا ایک چھوٹا سا نوٹ دے دیا۔بعد میں کسی نے اس کی تائید میں بھی لکھا۔لیکن بہت سے لوگوں نے غصے میں لکھا کہ غلط عقائد ہیں اور تم شائع کر رہے ہو۔اخبار کے اندر اچھی خاصی بحث شروع ہو گئی۔پہلے ان کا خط شائع ہوا، پھر اس کا جواب دیا گیا۔پھر اخبار نے ان کو کہا کہ جواب دینا ہے تو دے دو۔چنانچہ انہوں نے جواب دیا۔جب اسی طرح دو چار دفعہ ہو چکا تو اخبار نے یہ فیصلہ کیا کہ اب اس بحث کو بند کرنا چاہیے، کافی لمبی ہو گئی ہے۔لیکن انہوں نے عطاء الحجیب و کہا کہ ہم اس بحث کو بند کر رہے ہیں، اب تم نے جو لکھنا ہے، وہ ہمیں بھیج دو۔وہ ہم شائع کریں گے اور اس کے نیچے لکھ دیں گے کہ آئندہ اس بارہ میں ہم کچھ شائع نہیں کریں گے۔یعنی اخبار نے پھر ہمیں موقع دے دیا۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ہمارا تو کوئی زور نہیں چلتا۔اور ابھی نیا مشن ہے اور اس کی کوئی ایسی آواز بھی نہیں۔مگر خدا تعالیٰ کو تو اس کی تدبیر میں کوئی انسان نا کام نہیں کر سکتا۔اس کا نفرنس کا اثر باہر کی جماعتوں پر بڑا خوشکن ہوا ہے۔میرے کہے بغیر سارے امریکہ کی مجلس عاملہ نے جو وہیں کے باشندوں پر مشتمل ہے، اپنے سر جوڑے اپنی میٹنگ کی اور یہ فیصلہ کیا کہ یہ جو بہت بڑا پراپیگنڈا ہو گیا ہے، دنیا گند کے اندر پھنسی ہوئی ہے، اس لئے اب یہ بار بار ہونا چاہیے اور دنیا کے کانوں تک یہ آواز بار بار جانی چاہیے۔اس لئے دو سال کے بعد امریکہ کی جماعتیں اس قسم کی کانفرنس امریکہ میں کروائیں۔اور اس سے پہلے انہوں نے اس سلسلے میں پراپیگنڈا کرنے کے لئے نمونے کے طور پر ایک اور چھوٹا سا منصوبہ بنایا ہے۔تو انشاء اللہ دو سال کے بعد وہاں بھی کا نفرنس ہو جائے گی۔504