تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 415
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء 3۔پیغام احمدیت (فارسی دوسرا ایڈیشن) 4- المهدى الحقانی (عربی) 5 الكفرملة واحدة (عربی چوتھا ایڈیشن) What is Ahmadiyyat2-6 (آٹھواں ایڈیشن) 7-? How to get rid of the bandage of sin (تیسرا ایڈیشن) 8-Invitation to Ahmadiyyat ( طبع) تحریک جدید انجمن احمدیہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔اب تو تحریک جدید کے مشن اور اس کے تحت قائم ہونے والی جماعت ہائے احمدیہ قریباً ساری دنیا میں پھیل چکی ہیں۔ایک وقت تھا، یعنی جب قیام پاکستان سے بہت پہلے، جب تحریک جدید کا سارا بار ہندوستان کی جماعتوں پر تھا۔لیکن آہستہ آہستہ خدا تعالیٰ نے اپنی رحمت سے ایک انقلابی تبدیلی پیدا کی۔جس کے نتیجہ میں بیرونی ملکوں میں مشنوں اور جماعتوں کا قیام عمل میں آیا؟ وہ مشن اور جماعتیں خود کفیل ہوتے چلے گئے۔یہ انقلابی تبدیلی اس تحریک کی وجہ سے پیدا ہوئی، جسے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تحریک جدید کے نام سے جاری فرمایا۔تحریک جدید کی مساعی کے نتیجہ میں مشرق و مغرب کے بیرونی ممالک میں ایسی مخلص اور فدائی روحیں پیدا ہو گئیں ہیں کہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ اخلاص یہاں کے احمدیوں میں زیادہ ہے یا وہاں کے احمدیوں میں زیادہ ہے۔اس کیفیت کا صحیح اندازہ وہاں جا کر انہیں دیکھنے سے ہی ہو سکتا ہے۔میں ایک ہی دفعہ مغربی افریقہ گیا ہوں۔میں نے وہاں ایسا اخلاص دیکھا، جو ہر لحاظ سے قابل ستائش ہے۔وہ پہاڑوں پر لاؤڈ سپیکر لگا کر درود شریف پڑھتے اور صل علی محمد کا ورد کرتے ہیں۔اور دور دوران کی آواز سنائی دیتی ہے۔میں نے ان لوگوں میں خلیفہ وقت کے لئے اور مرکز کے لئے اتنا پیار دیکھا ہے کہ میں حیرت میں پڑ گیا کہ ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود اتنے پیار کی وجہ کیا ہے؟ میں نے ان سے باتیں کیں اور اس نتیجہ پر پہنچا کہ چونکہ احمدیت نے وہاں جا کر ان کے سامنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت بیان کی وہ احمدیت کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و شان سے آگاہ ہوئے اور انہیں آپ کے مقام کی معرفت حاصل ہوئی۔چونکہ انہیں یہ معرفت احمدیت کے ذریعہ ملی ہے، اس لئے انہیں ہم سے بھی پیار ہے اور بے انداز پیار ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 14 جنوری 1978ء) 415