تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 410
اقتباس از خطاب فرموده 26 دسمبر 1977ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ہیں، جو اس کے ساتھ آملیں گی۔اور یہ اس زمانہ کی بات ہے، جب قوموں کا تو کیا، افراد بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گرد کثرت کے ساتھ جمع نہیں ہوئے تھے۔آپ کے گھر والوں نے بھی اور دنیا نے بھی آپ کو دھتکار دیا تھا۔مگر خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ اس نے قو میں تیار کی ہیں، جو سلسلہ احمدیہ کی حقیر کوششوں کے ذریعہ اسلام میں شامل ہو جائیں گی۔غرض ایک وقت آئے گا، جب انشاء اللہ ساری دنیا کی قومیں اسلام میں شامل ہو جائیں گی۔یہ ایک حرکت ہے، جود نیا میں جاری ہو چکی ہے۔اور وہ قومیں، جنہوں نے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہو کر اسلام کو غالب کرنا ہے، ان کے ہراول دستے پیدا ہو چکے ہیں۔اور ان ہر اول دستوں کے کچھ نمونے غیر ملکی وفود کی شکل میں آپ کے سامنے یہاں موجود ہیں۔جس زمانہ میں یہ کہا گیا تھا کہ خدا تعالیٰ نے قومیں تیار کی ہیں، جو جماعت احمدیہ میں داخل ہوں گی، اس وقت جولوگ سلسلہ احمدیہ کو نہیں پہچانتے اور نہیں جانتے تھے، اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں کیا منصوبہ تیار کیا اور کن لوگوں کے ذریعہ خدا تعالیٰ یہ کام لینا چاہتا ہے، وہ تو یہی سمجھتے ہوں گے کہ ایک پاگل ہے، (نعوذ باللہ ) جو اس قسم کی باتیں کر رہا ہے۔گھر والے تو اس کو پوچھتے نہیں اور کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے قومیں تیار کی ہیں، جو غلبہ اسلام کی مہم میں جماعت احمدیہ کے ساتھ شامل ہو جائیں گی۔لیکن خدا تعالیٰ تو اپنے وعدوں کا سچا ہے۔وہ علام الغیوب بھی ہے اور قادر مطلق بھی ہے۔اس نے دنیا میں ایک انقلاب عظیم کی بنیا درکھ کر اسلام کے حق میں اب ایک رو پیدا کر دی ہے۔اور دنیا باطل عقائد سے برگشتہ ہورہی ہے۔اور دین حق کی طرف ایک میلان ہے۔گو یہ ٹھیک ہے کہ اس میلان میں شدت نہیں۔لیکن یہ بات واضح طور پر نظر آتی ہے کہ اسلام کے حق میں ایک رو پیدا ہوگئی ہے۔مثلاً پچھلی صدی میں اسلام کے مقابلے میں سب سے زیادہ جوش عیسائیوں میں پایا جاتا تھا۔انہوں نے اسلام کو مٹانے کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے۔لیکن اب ان کے متعلق ہم ہی نہیں، خود عیسائی کہنے لگ گئے ہیں کہ عیسائیت روبہ زوال ہے۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ یورپ میں، میں نے ایک موقع پر ایک جرمن نو جوان سے یہ کہا کہ مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تمہارے یعنی عیسائی نوجوانوں کے اندر چرچ کے خلاف ایک انقلابی رو پیدا ہوگی۔اور میرا خیال ہے کہ یہ انقلاب 25-20 سال کے اندراندر بپا ہو جائے گا۔تو وہ حیران ہو کر میر امنہ دیکھنے لگا اور کہنے لگا آپ 25-20 سال کی بات کر رہے ہیں، چرچ کے خلاف تو یہ انقلاب کل پیدا ہوسکتا ہے۔اور وہ خود عیسائی نوجوان تھا۔چنانچہ گرجوں کے سامنے بکاؤ : FOR SALE“ کا بورڈ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔کئی پادریوں اور عیسائی اسکالرز کی طرف 410