تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 397 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 397

تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده 06 نومبر 1977ء آخری غلبہ کے لئے کامل اتحاد اور کامل یک جہتی ضروری ہے خطاب فرموده 06 نومبر 1977ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمد سید وو میں نے جمعہ کے روز اپنی افتتاحی تقریر میں آپ بھائیوں اور بچوں کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بپا کردہ انقلاب عظیم آخری زمانے میں عروج کی منزلیں طے کرنے کے لئے زمانہ کے لحاظ سے اپنے دوسرے دور میں داخل ہو چکا ہے۔اور اس زمانہ کے متعلق قرآن کریم میں پیشگوئی کی گئی ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ امت محمدیہ کو بشارتیں دی گئی ہیں کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ کی بشارت کے مطابق دین اسلام تمام ادیان اور تمام از مز (ISMS) پر غلبہ حاصل کرے گا۔میں علی الدین کلہ کے معنی محض مذاہب نہیں کرتا۔بلکہ انسانی دماغ میں تمدن اور معاشرہ اور اقتصادیات کے جو اصول بنا لیے ہیں اور جولوگوں کے نزدیک مذہب کے قائمقام بن چکے ہیں، ان کو بھی میں اس میں شامل کرتا ہوں۔یعنی میرے نزدیک لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ دین اسلام کی صداقت عیسائیوں پر تو واضح ہو جائے گی لیکن کمیونسٹ دہریوں پر واضح نہیں ہوگی۔بلکہ جو اشترا کی نظام ہے، جسے انہوں نے مذہب کی بجائے اپنے ملک اور اپنے زیر اثر علاقوں میں قائم کر رکھا ہے، اس پر بھی اسلام اپنے روحانی اور اخلاقی اور علمی اصول کے ذریعہ غالب آئے گا۔اور ان سے بھی اپنا سکہ منوائے گا۔اور ان اقوام کو بھی، جو مذہب کے نام سے تو دور ہٹ چکی ہیں، لیکن جنہوں نے اپنی عملی زندگی کے لئے فلسفیانہ اصول بنا لئے ، ان کو ماننا پڑے گا کہ نہ کوئی پرانا دین اس زمانے میں کام آتا ہے اور نہ ان کی عقل ان کو نجات کی راہ دکھلا سکتی ہے۔اور اس کے نتیجہ میں نوع انسانی امت واحدہ بن کر اور ایک خاندان کے طور پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی۔یہ انقلاب عظیم ، جو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ آج سے قریباً چودہ سو سال پہلے بپا کیا گیا تھا، وہ اب جیسا کہ میں نے بتایا ہے، اپنے عروج کو یعنی جب اس نے اپنی انتہا کو پہنچنا ہے اور اس نے آخری غلبہ حاصل کرنا ہے، اس دور میں داخل ہو چکا ہے۔397