تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 17 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 17

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 جنوری 1974ء وو حمد اور عزم اگلے سولہ سال کے بنیادی ماٹو خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جنوری 1974ء میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت کو یہ بتایا تھا کہ یہ عظیم منصوبہ جس کا میں اعلان کر رہا ہوں، اس کا ماٹو (Motto) دو بنیادی حقیقتیں ہیں۔جن کو ہم حمد اور عزم کے دو لفظوں سے پکار سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہم عاجز بندوں پر مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت کے ساتھ بڑی ہی رحمتیں نازل کرنی شروع کی ہیں۔اور ہم حمد کے ترانے گاتے ہوئے ، پختہ عزم کے ساتھ اس راہ پر گامزن ہیں ، جس کی تعیین غلبہ اسلام کے لئے آسمانوں سے ہوئی۔اور ہمارا ہر قدم اس شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے ہی آگے بڑھ رہا ہے۔اور عنقریب اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے فضل سے وہ دن آنے والا ہے، جب اسلام ساری دنیا میں غالب آئے گا اور تمام ملتیں مٹ جائیں گی ، سوائے اسلام کے۔جس کا گھر ہر انسان کا سینہ ہو گا اور جس خدا کو اس نے پیش کیا، اس کی محبت میں ہر دل مستانہ وار اپنی زندگی گذار رہا ہوگا“۔وو " پس یہ حمد اور عزم اگلے سولہ سال کے بنیادی ماٹو ( Motto) ہیں۔یہ دو چیزیں ہیں، جن کی برکت سے ہم نے اسلام کو غالب کرنا اور نوع انسانی کے دل خدائے واحد دیگانہ کے لئے جیتنا ہے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 27 جنوری 1974ء ) 17