تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 319
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرموده 29 اکتوبر 1976ء دنیا خدا تعالی کے اس منصوبہ کو نا کام نہیں کر سکتی خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اکتوبر 1976ء تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔مجھے یہ سن کر بہت دکھ ہوا کہ گذشتہ جمعہ کے موقع پر دوستوں کو خطبہ کی آواز ٹھیک نہیں آتی رہی۔آج میں نے کچھ دیر پہلے تحقیق کی تھی اور مجھے بتایا گیا ہے کہ لاؤڈ سپیکر ٹھیک کام کر رہے ہیں۔کیا آپ سب کو آواز ٹھیک آرہی ہے ؟ ( دوستوں نے بتایا کہ آواز ٹھیک آرہی ہے۔) اس کے بعد فرمایا:۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لِلَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنَى (الرعد: 19) کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کا کہا مانتے ہیں، وہی کامیاب ہوتے ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رحمة للعالمین بن کر دنیا کی طرف آئے۔اور قرآن کریم کے مخاطب صرف وہی لوگ نہیں ہیں ، جو آپ پر ایمان لائے۔بلکہ ہر انسان قرآن کریم کا مخاطب ہے۔پس بنی نوع انسان کو بحیثیت مجموعی یہ کہا گیا ہے کہ خدا کا کہا مانو گے تو کامیاب ہو گے ، ورنہ نہیں ہوگے۔گذشته قریباً چودہ سو سال سے ہی یہ نظر آتا ہے کہ کچھ لوگ خدا کا کہا مانتے اور شریعت اسلامیہ پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کچھ لوگ کہا نہیں مانتے اور قرآن کریم پر عمل نہیں کرتے۔ان میں سے کچھ تو اس لئے عمل نہیں کرتے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان ہی نہیں لاتے۔اور کچھ اس وجہ سے عمل نہیں کرتے کہ ایمان لانے کے بعد بھی وہ ان طاقتوں کے چنگل میں آجاتے ہیں، جو کہ انسان کو خدا تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی پر ابھارتی ہیں۔اور وہ قرآن کریم کے احکام پر عمل کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ بچی اور حقیقی کامیابی اسے ہی نصیب ہوتی ہے، جو خدا تعالیٰ کے احکام پر عمل کرتا ہے۔کچی اور حقیقی کامیابی کو پرکھنے کے لئے پہلے تو یہ دیکھنا ضروری ہے کہ انسانی زندگی کی مدت کیا ہے؟ بعض لوگ، جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، وہ سمجھتے ہیں کہ اس دنیا کے آرام اور عیش کے مل جانے کے نتیجہ میں 319