تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 309
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطاب فرموده 07 اگست 1976ء اس زمانہ میں دنیا کو کمل تباہی سے بچانے کی ذمہ داری ہم پر ڈالی گئی ہے خطاب فرموده 07 اگست 1976 ء بر موقع سالانه کنونشن جماعت احمد یہ امریکہ ( حضور رحمہ اللہ کا یہ خطاب انگریزی زبان میں تھا۔) حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد قرآن مجید کی حسب ذیل آیت تلاوت کی۔مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَتَحْيِيَنَّهُ حَيوة طيبة وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمُ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (النحل: 98) (ترجمہ : جو کوئی مومن ہونے کی حالت میں نیک اور مناسب حال عمل کرے گا، مرد ہو کہ عورت، ہم اس کو یقینا ایک پاکیزہ زندگی عطا کریں گے۔اور ہم ان ( تمام لوگوں ) کو ان کے بہترین عمل کے مطابق ان کے تمام اعمال صالحہ کا ) بدلہ دیں گے۔) اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔1973ء میں، میں نے جماعت کے سامنے صد سالہ احمد یہ جو بلی کا منصوبہ رکھا تھا۔وہ عظیم منصو به رفته رفته معرض وجود میں آرہا ہے۔اور اس کے مختلف عملی پہلوا جاگر ہو کر بتدریج جماعت کے سامنے آرہے ہیں۔اس عظیم منصوبہ کے تحت آج میں اس کنونشن کے موقع پر جماعت احمدیہ امریکہ کی رہنمائی کے پیش نظر ایک چھوٹے سے منصوبہ کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔اس منصوبہ کا مقصد بیک وقت دو سمتوں میں آگے بڑھنا اور پیش قدمی کرتے چلے جانا ہے۔ایک سمت کا تعلق نئی نسلوں کی تربیت سے ہے۔اور دوسری سمت کا تعلق اہل امریکہ کو اس مکمل تباہی سے بچانا ہے، جو روئے زمین پر بسنے والے تمام بنی نوع انسان کے سروں پر منڈلا رہی ہے۔33 منصوبے کے پہلے حصہ کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔جہاں تک چھوٹے بچوں اور آئندہ نسلوں کا تعلق ہے، ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم انہیں اسلام سکھائیں اور خالص اسلامی ماحول میں ان کی تربیت کریں۔تا کہ وہ بڑے ہو کر نوع انسان کی قیادت کا 309