تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 296
خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جولائی 1976ء یا تا ہوں کہ تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم اس مرحلہ پر حضور نے خطبہ کے دوران جذبات تشکر سے لبریز ہو کر بڑے جذبہ سے فرمایا کہ " آج میں اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے خوشی کے ساتھ اپنے آپ کو یہ اعلان کرنے پر مجبور رضيت بالله ربا یعنی میں اپنے رب کی رضا پر راضی ہوں۔آپ سب جانتے ہیں کہ گزشتہ سال میں نے نامساعد حالات میں سویڈن کے شہر گوٹن برگ میں ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔خدا نے اپنے فضل سے سب روئیں دور کر دیں اور اسی کے فضل سے اب وہ مسجد بن کر تیار ہوگئی ہے۔اور اسی کی دی ہوئی توفیق سے عنقریب اس کا افتتاح عمل میں آنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنے فضل سے بہت مخلص جماعت عطا کی ہے۔اور انہیں خدا کی راہ میں قربانیاں کرنے کی غیر معمولی توفیق سے نوازا ہے۔اس نئی مسجد کی تعمیر کے لئے پاکستان سے باہر کی بعض جماعتوں نے رقم فراہم کر دکھائی۔بالخصوص اللہ تعالیٰ نے جماعت انگلستان کو مالی قربانی پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔اس پر دل اللہ تعالیٰ کی حمد اور اس کی تقدیس سے بھر جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اسی دنیا میں جزائے خیر عطا فرمائے۔ہر ایک کا خاتمہ بالخیر ہواور اگلے جہان کی زندگی میں بھی جو دائمی ہے، ہر ایک کو اس کا پیار حاصل رہے۔اس ضمن میں اللہ تعالیٰ کے افضال وانعامات کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے مزید فرمایا:۔ابتدا میں مسجد کی تعمیر کا جو اندازہ لگایا گیا تھا، بعد ازاں اس میں کچھ فرق پڑ گیا۔جس وقت اندازہ لگایا گیا تھا، اس وقت پاؤنڈ کی قیمت زیادہ تھی۔لیکن بعد میں پاؤنڈ کی قیمت گر گئی۔اور ہمیں اندازہ سے بڑھ کر Pounds ادا کرنا پڑے۔کنٹریکٹر کو آخری قسط ادا کر ناتھی اور رقم کم ہو گئی تھی۔میں نے مسجد کی تعمیر سے قبل کنٹریکٹر سے کہا تھا کہ تمہیں بنک کی ضمانت پر زیادہ اعتبار ہے یا میری زبان پر ؟ اس نے جواب دیا تھا کہ مجھے آپ کی زبان پر زیادہ اعتماد ہے، مجھے بنک کی ضمانت کی ضرورت نہیں۔مجھے فکر تھا کہ کنٹریکٹر نے جب میری زبان پر اعتماد کیا ہے تو اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنی چاہیے۔اللہ کے کام نیارے ہوتے ہیں۔امریکہ کے احمد یہ مشن میں ایک پرانا فنڈ پڑا ہوا تھا۔یہ رقم میری نگاہ میں نہیں آئی تھی اور اگر یہ رقم پہلے نگاہ میں آگئی ہوتی تو اسے وہاں تبلیغ اسلام کے کاموں پر خرچ کر دیا جاتا۔لیکن خدا تعالیٰ نے اسے ایک اور ہی کام کے لئے محفوظ رکھا ہوا تھا۔چنانچہ اس فنڈ میں سے آخری قسط کے طور پر کنٹریکٹر کو بر وقت ادائیگی کر دی گئی۔جماعت احمد یہ ایک غریب جماعت ہے، دنیا کی دھتکاری ہوئی جماعت ، دنیا کے غضبوں اور غیظ کا نشانہ بننے والی جماعت ہے، لیکن یہ خدا تعالیٰ کی اپنی قائم کردہ جماعت ہے۔اس پر آسمان کے 296