تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 251 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 251

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم وو اقتباس از خطاب فرموده 26 دسمبر 1975ء اپنے پیارے رب سے بے وفائی کبھی نہ کرنا خطاب فرمودہ 26 دسمبر 1975ء بر موقع جلسہ سالانہ۔۔۔اس وقت جماعت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں آدمی دنیا میں خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کے لئے ہر قسم کی تکالیف برداشت کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ کی رحمت کا سایہ ہمیشہ ان کے سروں پر رہے اور ہماری دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں اور خدا تعالیٰ کے فرشتے آسمانوں سے اتریں اور ان کی رہنمائی فرمائیں اور ان کی کوششوں میں برکت اور تاثیر پیدا کریں۔یہاں پر ہمارے شاہد مربی بھی ہیں اور تبلیغ میں ہر وقت مگن رہنے والے ہمارے مخلص رضا کار بھی ہیں۔اور بعض دفعہ انسان یہ دیکھ کر حیران ہوتا ہے کہ ایک شخص جو بظاہر جامعہ میں نہیں پڑھا ہوا لیکن جس کا دل اخلاص سے بھرا ہوا ہے، اللہ تعالیٰ اس احمدی کی کوششوں میں اس مربی کی کوششوں سے زیادہ برکت ڈال دیتا ہے، جس نے سال ہا سال تک مرکز میں رہ کر تربیت حاصل کی ہوتی ہے۔انسان اپنی کوششوں سے نیکی کے نتائج اور روحانی نتائج نہیں نکال سکتا۔یہ یادر کھو، اچھی طرح یا درکھو کہ جب تک آسمانوں سے خدا کا فضل نازل نہ ہو، یہ چیز نہیں ملا کرتی۔اسی واسطے جب مجھ سے ہمارے شاہد مربی ملتے ہیں تو اگر میرے پاس وقت ہو تو میں ان کو لمبی نصیحتیں کرتا ہوں۔لیکن جب میرے پاس صرف اتناوقت ہو کہ میں انہیں نصیحت کا صرف ایک فقرہ کہہ سکوں تو میں انہیں کہا کرتا ہوں کہ اپنے پیارے رب سے بے وفائی کبھی نہ کرنا۔اور میری یہی نصیحت آپ سب کو ہے۔باقی خدا تعالیٰ نے قرآن عظیم میں اپنی رحمتوں کے حصول کے لئے بے شمار دروازے کھولے ہیں۔خدا تعالیٰ اپنے فضلوں کے دینے میں بخیل نہیں ہے۔یہ ہم ہیں، جو اپنی جھولیوں کو سمیٹ لیتے ہیں اور اپنی مٹھیوں کو بند کر لیتے ہیں اور اس کے سامنے اپنے ہاتھوں کو نہیں پھیلاتے۔اس کا تو اس میں کوئی قصور نہیں۔پس اس کے اوپر توکل رکھو۔دنیا جو چاہے کرے، ہو گا وہی، جو خدا چاہے گا۔میں یہ نہیں کہتا کہ ہوگا وہ ، جو جماعت چاہے گی۔کیونکہ جماعت تو کوئی چیز نہیں ہے۔تم اس کی حیثیت ایک مردہ کیڑے کی سمجھ لو۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ہو گا وہی ، جو خدا چاہے گا۔اور خدا نے جو چاہا، اس کی اطلاع اس نے محمد 251