تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 223
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 07 نومبر 1975ء آج تحریک جدید بہت بڑا درخت بن گیا ہے اور سارا سال پھلوں سے لدا رہتا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 07 نومبر 1975ء سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ اَدْلُكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيْهِ تُؤْمِنُوْنَ بِاللهِ وَرَسُوْلِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيْلِ اللهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَاَنْفُسِكُمْ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ) ( الصف آیات ۱۱-۱۲) اس کے بعد فرمایا:۔سورۃ صف کی ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے اپنی راہ میں ایثار اور قربانی کے وطیرہ کو اختیار کرنے کی برکات کا ذکر کیا ہے اور اس میں مالی جہاد کا بھی ذکر ہے۔دراصل مِمَّا رَزَقْنهُمْ يُنْفِقُونَ میں اللہ تعالٰی نے مومنوں کی یہ صفت بیان کی ہے کہ جو کچھ بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں دیا ہوتا ہے، وہ اس کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو زندگی دی۔زندگی کی ایک مدت عطا کی۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو موت عطا کی۔اللہ تعالیٰ نے اس زندگی میں انسان کی ترقیات کے لئے اسے بہت سی قوتیں، صلاحیتیں اور استعدادیں عطا کیں۔اللہ تعالیٰ نے ان قوتوں اور استعدادوں کی نشو و نما کے مناسب حالات پیدا کرنے کے لئے وسائل کے طور پر اسے مال اور دولت عطا کئے۔گویا ہر جہت سے اور ہر لحاظ سے اس نے اپنی عطا سے ہماری جھولیوں کو بھر دیا اور ہم سے یہ مطالبہ کیا کہ جو کچھ بھی میں نے تمہیں دیا ہے، اس میں سے میری راہ میں میرے کہنے پر اور میری تعلیم کے مطابق میری توحید کے قیام کے لئے ، میرے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو نوع انسانی کے دلوں میں پیدا کرنے کے لئے خرچ کرو۔جو سرمایہ ہے، وہ بھی اسی کا ہے۔لیکن احسان عظیم فرماتے ہوئے ، وہ ہمیں یہ کہتا ہے کہ میرے ساتھ تجارت کرو گے تو گھاٹے میں نہیں رہو گے۔میرے ساتھ تجارت کرو گے اور میرے ہی مال کو مجھے واپس دو گے، میری ہی عطا کردہ قوتوں کو میری راہ میں خرچ کرو گے، میری ہی دی ہوئی زندگی کے دنوں کو میری عبادات میں، میری تسبیح وتحمید میں اور میرے 223