تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 221
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطبہ جمعہ فرموده 17 اکتوبر 1975ء صاحب امام مسجد کو پن ہیگن نے فون پر اطلاع دی کہ سویڈن کے ایک اور شہر میں رہنے والے یوگوسلاوین باشندوں نے گلہ کیا ہے کہ ہمیں تبلیغ کیوں نہیں کی گئی ؟ ہمارے بعض رشتہ دار احمدی ہو چکے ہیں۔میں نے کمال یوسف صاحب سے کہا کہ تم فوراً وہاں جاؤ اور ان سے ملو۔چنانچہ امام کمال یوسف مبلغ سویڈن منیر الدین احمد ہمارے یوگوسلاوین بھائی شعیب موسیٰ اور عزت اولی وچ وہاں گئے۔اس روز وہاں ایک ٹورنامنٹ تھا اور لوگ وہ ٹورنا منٹ دیکھنے گئے ہوئے تھے۔ان کی صرف سات آدمیوں سے ملاقات ہو سکی، ساتوں نے بیعت فارم پر کر دیئے اور مزید بیعت فارم بھی لے لئے تا کہ ان کے دوسرے ساتھی بھی فارم پر کر کے جماعت میں شمولیت اختیار کر سکیں۔آخر میں حضور نے فرمایا:۔الغرض یہ دنیا تو عارضی ہے۔اصل اور پائیدار زندگی وہ ہے، جو مرنے کے بعد شروع ہوگی۔ہمیں چاہیے کہ اس دنیا میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور اس دنیا کے ساتھ ساتھ اخروی جہان کے انعاموں کے وارث بنیں۔دوست یہ دعا بھی کریں کہ مجھے فلو سے آرام آجائے اور انسان کو اس کی دوا بھی مل جائے ، جو ابھی تک دریافت نہیں ہو سکی۔مطبوعه روزنامه الفضل 05 نومبر 1975ء) 221