تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 109 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 109

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 31 مئی 1974ء ساری دنیا کی طاقتیں مل کر بھی غلبہ اسلام کے خدائی منصوبہ کونا کام نہیں بناسکتیں ,, خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مئی 1974ء امت مسلمہ کو ان آیات میں ان بنیادی صداقتوں سے متعارف کرایا گیا ہے۔ایک تو یہ کہ اگر امت مسلمہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے عملاً باہر نکلنے کی کوشش کرے تو ان کے اعمال کا موعود نتیجہ نہیں نکلے گا اور ان کے اعمال باطل ہو جائیں گے۔اور دوسرے یہ کہ دنیا جتنا چاہے، زور لگا لے، وہ امت مسلمہ پر ، اگر وہ امت اسلام پر حقیقی معنی میں قائم ہو، کبھی غالب نہیں آسکتی۔علو اور غلبہ امت مسلمہ کے ہی مقدر میں ہے۔اور اس کی وجہ یہ ہے۔فرمایا:۔وَاللهُ مَعَكُمْ کہ ان کا ایک حقیقی تعلق اللہ تعالیٰ سے ہوتا ہے۔اور جس کا حقیقی عاشقانہ اور عاجزانہ تعلق اللہ تعالیٰ سے ہو، اس کے نیک اعمال ، وہ اعمال جن کے اچھے نتیجے نکلتے ہیں۔جن اعمال کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا پہلے سے زیادہ حاصل ہوتی رہتی ہے، ان اعمال میں کمی نہیں آتی بلکہ اضافہ ہوتا رہتا ہے۔خدا تعالیٰ کی "" صفات کا ہر دوسرا جلوہ پہلے سے بڑھ کر حسین ، پہلے سے زیادہ تعظیم ان کے سامنے ظاہر ہوتا ہے۔دنیا کے کسی دماغ میں اگر یہ بات آئے کہ ساری دنیا کی طاقتیں مل کر بھی اللہ تعالیٰ کی غلبہ اسلام کی اس تدبیر اور اللہ تعالیٰ کے غلبہ اسلام کے اس منصوبہ کونا کام بن سکتی ہیں، جس غرض کے لئے کہ جماعت احمدیہ قائم کی گئی تھی۔تو ہمارے نزدیک وہ روحانیت سے دور ہونے کی وجہ سے نا مجھی کے خیالات رکھنے والا ہے۔یہ تو ہو نہیں سکتا کہ خدا تعالیٰ کا یہ منصوبہ ناکام ہو جائے۔قرآن کریم نے ، جس کے متعلق ہمارا ایمان ہے اور ہمارا پختہ عقیدہ ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور جس کے اندر کوئی دوسری چیز شامل نہیں ہوئی، نہ ہو سکتی تھی۔اور شیطانی دخل سے اسے خدا تعالیٰ نے محفوظ کر رکھا ہے۔یہ ہمارا عقیدہ ہے اور ہمارا یہ عقیدہ صرف نظریاتی عقیدہ نہیں بلکہ ہماری زندگیوں نے اس صداقت کو سینکڑوں بار مشاہدہ کیا ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام بہر حال کلام اللہ ہے اور غیر اللہ کا اس میں کوئی 109