تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 82 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 82

اقتباس از خطاب فرموده 22اکتوبر 1966ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم چاہیے تا کہ جب نماز بطور فرض ان پر عائد ہو تو وہ بشاشت کے ساتھ اور دلجمعی کے ساتھ اور دلی لگاؤ کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کی محبت کے ساتھ اس نماز کو ادا کریں۔اسی طرح بچوں کو مالی تحریکوں کی طرف بھی متوجہ کرنا چاہیے۔اس میں شک نہیں کہ بعض خاندان اپنے بچوں کی طرف سے بھی چندہ وقف جدید یا چندہ تحریک جدید لکھواتے ہیں اور بعض خاندان ایسے بھی ہیں کہ جو اپنے بچوں کو تحریک کرتے رہتے ہیں اور ہماری طرف سے جو جیب خرچ تمہیں ملتا ہے، اس میں سے تم خدا تعالیٰ کی راہ میں بھی کچھ دیا کرو۔لیکن عام طور پر اس طرف ابھی توجہ نہیں کی جاتی “۔وو حضرت مصلح موعودؓ نے اپنی بیماری سے کچھ ہی عرصہ قبل وقف جدید کی تحریک کو شروع کیا تھا۔اور پھر بوجہ بیماری حضور اپنی زندگی میں اس طرف زیادہ ذاتی توجہ نہیں دے سکے۔جیسے حضور نے تحریک جدید کی طرف توجہ فرمائی۔تحریک جدید کو حضور نے بڑی توجہ اور محنت اور وقت دے کر اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا۔تو پھر اسے نظام کے سپرد کیا اور نظام کو کہا کہ اسے سنبھالو اور اس کام کو چلاؤ۔اور چونکہ یہ بنی بنائی چیز تھی اور انتظامی لحاظ سے اپنی بلوغت کو پہنچ چکی تھی اور اپنی مضبوطی کو حاصل کر چکی تھی ، اس لئے اس کے چلانے میں نظام کو کوئی وقت پیش نہیں آئی۔پھر آپ نے وقف جدید کے کام کو شروع کیا اور اس کی تحریک جماعت میں کی۔جماعت سے آپ نے واقفین بھی مانگے اور پھر واقفین اور دیگر اخراجات کے لئے روپیہ بھی مانگا۔اور آپ کا خیال تھا کہ آپ اس سکیم اور اس منصوبہ میں آہستہ آہستہ وسعت دیتے چلے جائیں گے۔اور اس طرح اس کام کو پورا کر دیں گے، جو اس وقت حضور کو نظر آرہا تھا۔اور حضور چاہتے تھے کہ اسے پورا کر دیں۔بہر حال آپ نے شروع میں دس ہزار روپیہ کی جماعت سے اپیل کی۔لیکن بعد میں جلد ہی حضور بیمار ہو گئے اور اس وجہ سے حضور اس سکیم کی ذاتی طور سے نگرانی نہ فرما سکے۔لیکن یہ کام خود بخود جاری رہا اور اب اس کا سال رواں کا بجٹ ایک لاکھ ستر ہزار روپیہ کے قریب ہے۔اگر حضور بیمار نہ ہوتے اور اس سکیم کی طرف حضور ذاتی توجہ دیتے رہتے تو مجھے یقین ہے کہ سات آٹھ سال کے اندر ہی یہ تحریک اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جاتی۔اور جس طرح حضور نے تحریک جدید کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے بعد اسے تحریک جدید انجمن احمدیہ کے سپرد کیا، اسی طرح اس تحریک کو بھی حضور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے بعد وقف جدید انجمن احمدیہ کے سپرد کرتے۔اور جیسا کہ تحریک جدید کے سلسلہ میں ہوا ، آپ بطور خلیفہ عام نگرانی اس کی کرتے رہتے۔(عام نگرانی خلیفہ کے فرائض میں سے ہے اور حضور تفاصیل میں گئے بغیر اس کی نگرانی فرماتے رہے۔لیکن جیسا کہ تحریک جدید کے شروع میں یہ دستور تھا کہ حضور اس کے متعلق چھوٹے چھوٹے 82