تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 933
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء حضرت مسیح موعود کی بعثت کی غرض تمام بنی نوع انسان کو امت واحدہ بنانا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اکتوبر 1973ء تشہد وتعوذ اورسورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: طبیعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے سے بہتر ہے، الحمد للہ۔اس وقت مسلمانوں کی ایک بہت بڑی جنگ لڑی جارہی ہے۔عیسائی طاقتیں اور یہودی روپیہ اور اثر و رسوخ ایک ایسے خطہ ارض پر مسلمانوں سے برسر پیکار ہیں۔جس کے متعلق شروع ہی میں یعنی 1948ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے دنیائے اسلام کو ایک انتباہ کیا تھا۔جب دوسری جنگ عظیم ختم ہوئی تو اتحادیوں نے اپنے مفاد کی خاطر مسلم ممالک سے بہت سے وعدے کئے اور اس طرح اپنے وعدوں کی آڑ میں مسلمانوں کی طاقت کو کمزور کیا۔اور دوسری طرف یہودی دولت کی لالچ میں ان سے وعدے کئے۔ان ہر دو وعدوں میں تضاد تھا۔جو 1948ء میں اسرائیل کی حکومت کے قیام کی شکل میں ظاہر ہوا۔اس وقت حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے الْكُفْرُ مِلَّةً وَاحِدَةٌ کے نام سے ایک مضمون میں (جو بعد میں ٹریکٹ کی صورت میں شائع بھی کر دیا گیا تھا) مسلمانوں کو یہ بتایا کہ ان کے خلاف ایک خطرناک منصو بہ بنایا گیا ہے۔اب وقت ہے کہ مسلمان متحد ہو جائیں اور اس طاقت کو جو مستقبل میں بڑی بن سکتی ہے اور کسی وقت خطر ناک شکل اختیار کر سکتی ہے، اس کو شروع ہی میں چل دیا جائے۔چنانچہ آپ نے اپنے مضمون میں تمہید ابتایا کہ کس طرح یہودیوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہر قسم کے خیا نہ اور ظالمانہ منصوبے بنائے۔آپ کو قتل کرنے اور صلح کے بہانے گھر پر بلا کر چکی کا پاٹ کو ٹھے پر سے گرا کر مارنے کی سازشیں کیں ، وغیرہ۔پھر اس کے بعد آپ فرماتے ہیں: " یہی دشمن ایک مقتدر حکومت کی صورت میں مدینہ کے پاس سراٹھانا چاہتا ہے۔شاید اس نیت سے کہ اپنے قدم مضبوط کر لینے کے بعد وہ مدینہ کی طرف بڑھے۔جو 933