تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 900
خطبہ جمعہ فرمودہ 06 جولائی 1973ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم کی نسبت غریب ہیں۔اس لئے ہمیں ان کو قرآن کریم مفت بھی دینے پڑتے ہیں۔لیکن امریکہ اور یورپین ممالک بڑے امیر ہیں۔وہ پیسے بھی خرچ کر سکتے ہیں۔ان سے ہم یہ کہیں گے کہ تم قرآن کریم خرید و اور ہوٹلوں میں رکھو۔کیونکہ ہم مسلمان بھی تمہارے ہوٹلوں میں ٹھہرتے ہیں۔اس لئے جہاں عیسائیوں کے لئے تم نے بائبل رکھی ہوئی ہے، وہاں مسلمانوں کے لئے قرآن کریم بھی رکھو۔مجھے امید ہے اللہ تعالی کے فضل سے بہت سے ہوٹل تیار ہو جائیں گے کیونکہ یہ ملک اپنے ہوٹلوں سے بہت زیادہ کمارہے ہیں۔ان کے لئے فی کمرہ ایک پاؤنڈ خرچ کرنا کوئی مشکل بات نہیں ہے۔بعض ہوٹلوں کے ایسے سلسلے قائم ہیں، جن کی یومیہ آمد کروڑوں میں ہے۔ان کے لئے ایک پاؤنڈ قرآن کریم پر خرچ کرنا بہت معمولی بات ہے۔تا ہم ہمارے لئے یہ امر از بس ضروری ہے کہ قرآن عظیم کو ان کے سامنے ایسی عمدہ حالت میں پیش کریں کہ وہ ظاہری طور پر بھی دنیوی معیار کے مطابق ہو۔گویا جہاں قرآن کریم دینی اور دنیوی ہر دو لحاظ اچھا ہے ، وہاں اس کی طباعت بھی ہر لحاظ سے معیاری ہونی چاہئے۔سے پس یہ ایک منصوبہ ہے، جو ذہن میں آیا ہے۔اسی طرح کچھ اور جماعتی کام ہیں۔ان کاموں کا پورا جائزہ لینے اور بیرونی جماعتوں کے بعض احباب سے مشورہ کرنے کے لئے میں نے سوچا کہ مجھے اس سال کچھ عرصہ کے لئے انگلستان جانا چاہئے۔پہلے میرا خیال تھا کہ اگر اللہ تعالی توفیق دے تو میں انڈونیشیا کی جماعتوں کا دورہ کروں۔پچھلے سال ان سے وعدہ بھی کیا تھا۔لیکن حالات ایسے تھے کہ ہم وہاں نہیں جا سکے۔لیکن اس دفعہ بڑی شدید تحریک پیدا ہوئی کہ قرآن کریم کے کام میں وسعت پیدا کرنے کے لئے وہاں خود جا کر احباب سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔اس لئے ہم نے فی الحال انڈونیشیا کا دورہ ملتوی کر دیا ہے اور انگلستان جانے کا پروگرام بنایا ہے۔اس سلسلہ میں دعائیں کی بھی ہیں اور دعائیں کروائی بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ کے بعض بندوں نے خدا تعالیٰ سے بڑی بشارتیں بھی حاصل کی ہیں۔اور کچھ انذاری پہلو بھی سامنے آئے ہیں۔لیکن ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا اور کامیابی حاصل ہوگی۔واللہ اعلم بالصواب۔چنانچہ اس بارہ میں میں نے چند دوستوں سے پہلے بھی درخواست دعا کی تھی۔انہوں نے بھی دعائیں کیں۔اب میں ساری جماعت کی خدمت میں درخواست کرتا ہوں کہ ساری جماعت دعا کرے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور برکت کے ساتھ اس سفر کی توفیق عطا فرمائے۔اسلام کی عالمگیر اشاعت اور ترقی کے لئے اللہ تعالٰی ہمارے دل میں جو ارادے اور خواہشات پیدا کرتا ہے، وہ خود ہی اپنے فضل سے ان کے پورا کرنے 900