تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 889
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مارچ 1973ء جہاں ڈاک کا انتظام خراب ہونے کی وجہ سے دو دو تین تین ہفتے کے بعد ڈاک پہنچتی ہے۔دوست تو یہ سمجھتے ہوں گے کہ ہوائی ڈاک زیادہ سے زیادہ پانچ دس دن میں پہنچ جاتی ہوگی۔مگر بعض جگہ ایسا نہیں ہوتا۔مجھے یاد ہے، جب میں مغربی افریقہ کے دورہ پر گیا تھا تو جو خطوط مجھے یہاں سے پہلے ہفتے میں لکھے گئے تھے ان میں سے بعض خطوط دو اڑھائی مہینے کے بعد مجھے اس وقت ملے، جب میں دورہ ختم کر کے لندن سے ہوتا ہوا یہاں واپس پہنچ چکا تھا۔گویا اڑھائی تین مہینے اور بعض خطوط چار مہینے تک ساری دنیا کا چکر کاٹ کر یہیں واپس آگئے۔پس اگر چہ دنیا کے بعض حصوں میں ڈاک کا انتظام ٹھیک نہیں ہے۔لیکن جب تک کوئی دوسرا انتظام نہیں ہو جاتا اس وقت تک جلسہ سالانہ کے دنوں میں الفضل کو بند نہیں ہونا چاہئے۔ان دنوں اس پر زیادہ عملہ لگانا چاہئے۔تحریک بھی علیحدہ طور پر انگریزی میں بلیٹن تیار کرے۔اس کے لئے اخبار ہی کی پیروی کرنا ضروری نہیں ہے۔یعنی الفضل تو اخبار کی شکل میں شائع ہوگا۔لیکن تحریک اپنی رپورٹ بلیٹن کی شکل میں شائع کرے۔غرضیکہ جلسہ سالانہ کی کارروائی کی اطلاع بیرونی دنیا میں ساتھ کے ساتھ ہونی چاہئے۔بعض جگہوں پر تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو دوست جلسہ سالانہ پر آتے ہیں، جب وہ دس پندرہ دن کے بعد واپس جاتے ہیں تو وہاں کے مقامی دوست ان سے کئی دن تک کرید کرید کر جلسہ سالانہ کی روداد سنتے رہتے ہیں۔میں نے بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے بے انتہا فضل جماعت پر نازل ہوتے رہتے ہیں۔جلسہ سالانہ میں ان فصلوں کو مختصر تفصیل سے بیان کیا جاتا ہے۔جس کا دنیا بھر کی جماعتوں کو جلد تر پتہ لگنا چاہئے۔تاہم یہ ایک ضمنی بات تھی جس کا بعد میں تفصیل سے ذکر ہوگا۔میں نے اس وقت آپ کو اللہ تعالیٰ کے فضل کی کچھ باتیں بتائی ہیں تا کہ آپ اللہ تعالی کے شکر گزار بندے بننے کی کوشش کریں اور اپنے رب کی بہت حمد کریں۔میں نے اس وقت احمدی ڈاکٹروں کو وقف کی تحریک کی ہے۔آٹھ دس ڈاکٹروں کی فوری ضرورت ہے۔تین مہینے کے اندر اندر ڈاکٹروں کے نام آجانے چاہئیں۔ہمارا اصل سہارا تو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، جس کے فضلوں کے حصول کا ذریعہ دعا ہے۔دعا کے بغیر ہمیں کام کرنے والے نہیں مل سکتے۔دعا کے بغیر ان کے کاموں میں برکت نہیں پڑ سکتی۔دعا کے بغیر جماعت کو بحیثیت مجموعی ان کی حقیر کوششوں کا بے انتہا اور بڑا پیارا بدلہ نہیں مل سکتا۔اس لئے دوست بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فضلوں کا ہر لحاظ سے وارث اور ہر جہت سے اہل بنائے اور ہر شعبۂ عمل میں آگے سے آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللهم امین“۔مطبوعه روزنامه الفضل 31 مارچ1973ء) 889