تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 887
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مارچ 1973ء ہوں کہ کورس کرلو تو یہ کہتا ہے میں نے وقف کیا ہوا ہے۔تم میری طرف سے حضرت صاحب سے کہو کہ یہ بچہ بڑا ذہین ہے۔اس کو کورس کر لینے دیں۔پانچ سال کا معاہدہ ہے۔اس کے بعد نوکری چھوڑ کر خدمت کر سکتا ہے۔چنانچہ پھر میں نے بھی اجازت دی کہ اچھا ہے ایک اور ٹریننگ بھی ہو جائے گی ، اب وہ اپنا کام بھی کر رہا ہے۔ساتھ ہی کو رس بھی کر رہا ہے۔پس چونکہ ہمارے ملک کو ڈاکٹروں کی ضرورت پڑی۔ہمارے چند واقف ڈاکٹر بھی ملک کی خدمت کر رہے ہیں ( غیر واقف ڈاکٹر تو بہت ہیں جو ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ان کو ہم فی الحال باہر نہیں بھجوا سکتے۔دوسرے ، بعض ڈاکٹروں کو افریقہ میں گئے ہوئے قریباً دو سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔تین سال کے بعد ہم نے ان کو واپس بلانا ہے۔تیسرے بعض ڈاکٹر یہاں سے چھٹی لے کر گئے ہوئے ہیں۔میں نے ہی ان کو مشورہ دیا تھا کہ فراغت لینے کی بجائے محکمہ سے چھٹی لو اور وہاں جا کر خدمت کے کام کرو۔ان کو واپس بلانا ہے تا کہ وہ کچھ عرصہ یہاں آکر کام کریں اور پھر دوبارہ چلے جائیں۔ویسے بھی واقفین چاہے ڈاکٹر ہی کیوں نہ ہوں، ان کو کچھ عرصہ کے بعد واپس آنا چاہیئے۔غرض ان وجوہ کی بنا پر یعنی ایک تو یہ کہ ہمارے کچھ ڈاکٹر پاکستان میں قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔دوسرے بعض ڈاکٹروں کو ہم نے واپس بلانا ہے۔یا بعض ایسے ڈاکٹر ہیں جو وہاں کما حقہ کام نہیں کر سکے۔کیونکہ ہر آدمی ہر کام کے لئے نہیں بنا ہوتا۔اور یہ بات تجربہ سے معلوم ہوتی ہے۔چنانچہ ایسے ڈاکٹروں کی کوششوں کو بے نتیجہ تو نہیں کہا جا سکتا۔لیکن ان کی کوشش کامیاب ڈاکٹروں کے نتائج کے سویں حصے تک بھی نہیں پہنچی۔اور وہ بمشکل اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں اور یہ بھی دراصل ان کی ناکامی ہی ہے۔ایسے ڈاکٹروں کو بہر حال واپس بلانا ہے اور ان کی جگہ یہاں سے دوسرے ڈاکٹروں کو بھجوانا ہے۔پس اس وقت دنیا کے دل اللہ تعالیٰ کی محبت اور اسلام اور بانی اسلام حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو قائم کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کے ذریعہ جو مہم جاری ہے۔اس کے ایک حصہ یعنی مغربی افریقہ میں جو کام ہو رہا ہے۔اس کے لئے آٹھ دس ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔جن کے نام ہمیں دو، تین مہینوں کے اندراندریل جانے چاہئیں۔اس واسطے پاکستانی احمدی ڈاکٹروں اور ان پاکستانی یا غیر پاکستانی احمدی ڈاکٹروں کو جو انگلستان میں یا امریکہ میں یا دوسرے ملکوں میں ہیں، ان کو میں اللہ کے نام پر آواز دیتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو اسلام کی خدمت کیلئے پیش کریں۔پھر ہم ان میں سے حالات اور ضرورت کے پیش نظر جتنوں کی ضرورت ہوگی۔جب چاہیں گے بلالیں گے۔سردست ان کو اپنے نام پیش 887