تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 809
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشاد فرمودہ 02 جنوری 1972ء اب اسلام کی ترقی کا سورج طلوع ہو چکا ہے ارشاد فرمودہ 02 جنوری 1972ء امریکہ کے ایک احمدی دوست جونا بیجیریا میں آباد ہیں، بمع اہل وعیال حضور انور کی ملاقات کے لئے آئے۔حضور نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔""۔۔۔اب اسلام کی ترقی کا سورج طلوع ہو چکا ہے۔اور بہت جلد انشاء اللہ اسلام دنیا بھر میں غالب ہوگا۔عیسائیت کو تو شکست ہو چکی ہے اور یورپ میں عوام چرچ سے بیزار ہوتے جارہے ہیں۔امریکن دوست نے بتایا کہ ملکہ انگلستان کی جو حال ہی میں ملاقات پوپ سے ہوئی ہے ، وہ مذہبی حلقوں میں خاصی اہمیت اختیار کرتی جارہی ہے۔حضور نے فرمایا کہ:۔۔اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔اگر یہ سب بھی متحد ہو جائیں ، تب بھی فتح انشاء اللہ اسلام کی ہوگی۔گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ان کا اس طرح اکٹھے ہونا ہی اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ان کو اسلام کی یلغار سے خوف لاحق ہو چکا ہے۔مطبوعه روزنامه الفضل 11 جنوری 1972ء) 809