تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 63
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطاب فرمودہ 25 اپریل 1966 ء دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالی احمدیت کو تمام دنیا میں ترقی عطا فرمائے خطاب فرمودہ 25 اپریل 1966ء محترم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ کی ڈنمارک کی پہلی مسجد کی بنیا در رکھنے کے لئے روانگی کے موقع پر حضور نے مندرجہ ذیل مختصر خطاب فرمایا :- وو۔۔۔آج مرزا مبارک احمد صاحب کوپن ہیگن (ڈنمارک) میں مسجد کی بنیا در رکھنے اور بعض دیگر ضروری کاموں کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔مسجد بنانے میں بہت سی روکیں تھیں، جن میں سے بہت سی دور ہو چکی ہیں۔امید ہے کہ دوسری بھی دور ہو چکی ہوں گی۔لیکن ابھی تک ان تمام روکوں کے دور ہونے کی اطلاع مجھے نہیں ملی۔پھر یہ بھی یقینی نہیں کہ مسجد پہلی جگہ پر تعمیر ہو یا کسی دوسری جگہ پر۔پس ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ جہاں اللہ تعالیٰ کے نزدیک مسجد کا تعمیر ہونا بہتر ہو، وہیں تعمیر ہو۔خوشی کی بات یہ ہے کہ اب وہاں کے پادریوں نے خفیہ طور پر سجد کی تعمیر کی مخالفت شروع کر دی ہے۔اور سنت اللہ یہ ہے کہ جہاں مخالفت ہو ، وہاں ترقی بھی ہوتی ہے۔اس لئے دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالٰی وہاں اسلام اور احمدیت کو ترقی بخشے۔پھر بیرونی ممالک میں بھی اور پاکستان میں بھی احمدیت کی تعلیم سنے کا رجحان دن بدن بڑھ رہا ہے۔ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ احمدیت یعنی حقیقی اسلام کو غیر ممالک میں بھی ترقی او نمایاں کامیابی عطافرمائے اور پاکستان میں بھی۔اور ہمیں توفیق دے کہ ہم ی تعلیم انہیں سنا سکیں۔اور ان لوگوں کو توفیق دے کہ وہ اسے سن سکیں۔“ ( مطبوعه روزنامه الفضل 06 مئی 1966ء) 63