تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 723
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء ملائکہ کے نزول کے وقت الہی جماعتوں کی ذمہ واری بہت بڑھ جاتی ہے تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء برموقع مجلس مشاورت تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند جلیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ایک عظیم انقلاب روحانی بھی اور جسمانی بھی مقدر تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عظیم روحانی فرزند کی بعثت کے بعد ہم مختلف ادوار سے گذرے ہیں۔اور اب ایسا معلوم ہوتا ہے، ہم اس اب عظیم کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں اور آسمان سے فرشتوں کا بکثرت نزول شروع ہو چکا ہے۔اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح پکے ہوئے پھل کو گرانے کے لئے درخت کی شاخوں کو ہلایا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ کے یہ فرشتے اس حکم سے انسانیت کے درخت کی شاخوں کو ہلا رہے ہیں۔پھل گر رہے ہیں، ہماری جھولیاں بھر رہی ہیں۔فالحمد للہ علی ذالک انقلاب اسی طرح اور بھی ایسے بہت سارے آثار ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ملائکہ بڑی تیز حرکت میں ہیں۔اور جس وقت آسمانوں سے ملائکہ کا نزول ہو اور ان کی حرکت میں شدت پیدا ہو جائے ، اس وقت خدا تعالیٰ کی طرف منسوب ہونے والی جماعت کی ذمہ داریاں پہلے سے بہت بڑھ جاتی ہیں۔ان کی طرف زیادہ توجہ دینی ضروری ہوتی ہے۔میں اس وقت ملائکہ کی حرکت میں شدت اور تیزی کی چند مثالیں آپ کے سامنے رکھ دیتا ہوں۔ایک یہ کہ ایک عراقی عرب تیس سال سے پٹرول کی چھوٹی چھوٹی ریاستوں مثلا بحرین، ابوظمی ، کویت وغیرہ ان میں سے کسی ایک ریاست میں رہائش پذیر ہیں اور اس ریاست کا نام اس وقت جان کر چھوڑ رہا ہوں۔چند ہفتے ہوئے ، ایک احمدی دوست ان سے ملے اور انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے علاقہ میں بابا قمر در ولیش کے نام سے بڑے بزرگ مشہور ہیں اور بڑے مقبول ہیں۔چار، پانچ کاریں ان کے ڈیرے پر ہر وقت کھڑی رہتی ہیں۔کیونکہ کئی لوگ ان سے برکت حاصل کرنے کے خیال سے ان کے ڈیرے پر جاتے رہتے ہیں۔ان کی عمر اس وقت سو سال کے قریب ہے۔ان کے ساتھ احمدیت کے بارہ میں باتیں ہوئیں 723