تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 683
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبه جمعه فرموده 11 ستمبر 1970ء اللہ تعالی نے جماعت احمدیہ کو غلبہ اسلام کے لئے پیدا کیا ہے خطبہ جمعہ فرموده 11 ستمبر 1970ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے چند دنوں سے کئی تکلیفیں اکٹھی ہوگئی ہیں۔ایک تو پیچش نے بڑا شدید حملہ کیا، دو، تین دن سے بخار بھی آ رہا ہے اور خون کا دباؤ بھی کافی کم رہا ہے، اس لئے میں اس وقت مختصراً ایک ضروری امر کی طرف پورے زور کے ساتھ دوستوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔اور وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے اپنی وحی کے ذریعہ یہ اطلاع دی کہ جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے یا اپنی کسی جماعت سے پیار کرتا ہے اور اپنی نعمتوں سے اور اپنے فضلوں سے اور اپنی رحمتوں سے انہیں نوازتا ہے تو جَعَلَ لَهُ الْحَاسِدِينَ فِي الْأَرْضِ زمینی لوگ حسد کرنے لگ جاتے ہیں۔یعنی آسمانی تائید کے نتیجہ میں زمینی حسد پیدا ہوتا ہے۔جس کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں۔مگر یہ سب کی سب حسد کا نتیجہ ہوتی ہیں۔اس وقت اللہ تعالٰی نے بڑا فضل کرتے ہوئے ، غلبہ اسلام کے یہ سامان پیدا کئے ہیں کہ افریقن اقوام کا دل اسلام اور احمدیت کی طرف پھیرا۔اور جو منصوبہ وہاں غلبہ اسلام اور خدمت اقوام افریقہ کے لئے تیار کیا گیا تھا، اس میں وہ لوگ بڑی محبت اور بڑے شوق سے حصہ لے رہے ہیں۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ آٹھ ، دس سے زیادہ مقامات سے ہمیں یہ درخواست پہنچی ہے کہ زمین بھی ہم دیں گے اور عمارت بھی ہم بنائیں گے، آپ یہاں میڈیکل سنٹر ز کھولیں اور ڈاکٹر بھجوائیں۔یعنی جو ہمارا ابتدائی سرمایہ ہے، وہ ان کی جیبوں سے خرچ ہوگا۔اور جو ہمارا کام ہے، یعنی تبلیغ اسلام کا ، وہ ہمارا ہی ہوگا۔اور ہم وہاں کام کریں گے۔وہاں شکل یہ بنتی ہے کہ ایسے اداروں کو وہ جماعت کے نام پر رجسٹرڈ کروا دیتے ہیں۔چنانچہ اس طرح یہ جماعت کی ملکیت بن جاتی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، اس کے نتیجہ میں حسد پیدا ہونا چاہئے تھا۔جیسے کہ ہمیں پہلے بتایا جا چکا ہے۔چنانچہ حسد پیدا ہوا۔مثلاً ایک بڑی منتظم جماعت ہے، اس کے متعلق ایک ذریعہ سے یہ خبر ملی ہے۔والله اعلم، کہاں تک درست ہے؟ یہ بات مضمون کے لحاظ سے تو درست معلوم ہوتی ہے لیکن 683