تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 53 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 53

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم وو اقتباس از خطبه نکاح فرمود و 09 مارچ 1966ء ایک واقف زندگی سے زیادہ مجھے کون عزیز ہوسکتا ہے خطبہ نکاح فرمودہ 09 مارچ 1966ء۔۔۔۔علاوہ اس مضبوط اور قومی رشتہ کے، جو ایک احمدی کو دوسرے احمدی کے ساتھ ہے، میرے ان خاندانوں سے ذاتی تعلقات بھی ہیں، جن کے بچوں اور بچیوں کے نکاح ہورہے ہیں۔ان میں سے ایک نکاح تو ایک واقف زندگی کا ہو رہا ہے۔اور ایک واقف زندگی سے زیادہ مجھے کون عزیز ہو سکتا ہے؟“۔۔۔چند دن ہوئے ، مجھے خیال آیا کہ واقفین زندگی کی جن لڑکیوں سے شادیاں ہوتی ہیں، اگر انہیں بھی اس طرف متوجہ کیا جائے کہ تم اپنی زندگیاں وقف کرو تو اس کے نتیجہ میں اچھی ذہنیت پیدا ہو جائے گی۔( مطبوعه روزنامه الفضل 109 اپریل 1966ء) 53