تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 667 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 667

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء پس غانا کی حکومت جہاں پہلے ایک ڈاکٹر کی منظوری نہیں دیتی تھی ، اب وہ تھیں ڈاکٹروں کی منظوری دینے پر رضامند ہوگئی ہے۔واقفین ڈاکٹر صاحبان اپنے ساتھ اپنی فیملی کو بھی لے جاسکتے ہیں۔بعض ہماری ڈاکٹرلڑکیوں نے زندگی وقف کی ہے۔ان کے لئے مجھے ڈاکٹرلڑکوں کی تلاش ہے۔اس لئے جس نے ایسی ڈاکٹر لڑکی سے شادی کرنی ہو مجھے بتادے، ہم دونوں کو وقف کے طور پر وہاں بھیج دیں گے۔وہاں کی حکومت کی طرف سے تو اس بات پر کوئی پابندی نہیں کہ کوئی لیڈی ڈاکٹر بھی ضرور آئے۔لیکن ہمیں اس لئے ضرورت ہے کہ نائیجریا کے مسلم نارتھ میں خصوصا پر دے کا بڑا رواج ہے۔اور وہاں حال یہ ہے کہ جو عورت مررہی ہوگی، وہی ڈاکٹر کے پاس جائے گی۔اور کئی اس طرح مر جاتی ہوں گی۔اس لئے اگر ہم وہاں لیڈی ڈاکٹر بھجواسکیں اور وہ خدا کے فضل سے وہاں مقبول ہو جا ئیں تو ہماری تبلیغ کا ایک راستہ کھل جائے گا“۔( مطبوعہ روز نامہ الفضل 21 اپریل 1972ء) 667