تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 45
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 25 مارچ 1966ء ہم نے اللہ تعالیٰ سے عہد کیا ہے کہ اسلام کے غلبہ کی ہر ممکن کوشش کریں گے خطبہ جمعہ فرمودہ 25 مارچ 1966ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جس غرض کے لئے مبعوث فرمایا تھا، وہ یہ تھی کہ تمام دنیا میں اسلام کو غالب کیا جائے اور تمام اقوام عالم کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دیا جائے۔سو جب اللہ تعالیٰ نے آپ کو مامور کر کے دنیا کی طرف مبعوث فرمایا تو آپ نے اعلان فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اس غرض کے لئے بھیجا ہے۔کون ہے، جس کے دل میں اسلام کا درد ہے؟ جس کے دل میں اسلام کا درد ہے، وہ میری طرف آئے اور اس کام میں میر احمد و معاون ہو۔تب ہم نے "نحن انصار الله" کا نعرہ لگاتے ہوئے ، آپ کی طرف دوڑنا شروع کیا اور آپ کے جھنڈے تلے جمع ہو گئے۔اور ہم نے عہد کیا کہ جس غرض اور مقصد کے حصول کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے ہیں، اس غرض اور مقصد کے حصول کے لئے آپ کے ساتھ مل کر ہم کوشش کرتے رہیں گے۔غلیہ اسلام کے لئے کوشش کرنے کا دعوی کرنایا ایسا عہد کرنا بڑا آسان ہے اور اس سے بھی زیادہ آسانی یہ ہے کہ اس کے بعد انسان غفلت کی نیند سو جائے۔لیکن اللہ تعالیٰ نہیں چاہتا ہے کہ ہم غفلت کی نیند سوجائیں۔شیطان ہم پر اس طرح اثر انداز ہو کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو بھلادیں اور جو عہد ہم نے اپنے رب سے باندھا ہے، اسے چھوڑ دیں۔ہم میں سے تھوڑے ہیں، جو اس بات پر غور کرتے ہیں کہ ہم نے در حقیقت خدا تعالیٰ سے کیا عہد باندھا ہے؟ اگر ہم اس عہد کا تجزیہ کریں اور اس پر غور کریں تو ہمارے سامنے یہ نظارہ آتا ہے کہ ایک طرف روس ہے، چین ہے اور دوسرے کمیونسٹ ممالک ہیں۔دوسری طرف مادہ پرست اقوام ہیں، جو دعویٰ تو کرتی ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کو مانتی ہیں لیکن حقیقتا خدا تعالیٰ پر ان کا کوئی ایمان نہیں ہے۔مثلاً امریکہ ہے، انگلستان ہے، فرانس ہے اور دیگر بہت سے ممالک ہیں۔اب ان میں سے اگر ہم ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ لیں تو مثلاً روس ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو دنیوی عقل عطا کی اور اس کو یہ توفیق عطا کی کہ وہ اپنی عقل کو استعمال کر کے دنیوی ترقیات کے میدان میں 45