تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 601
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 17 جولائی 1970ء آگے بڑھو اور قربانیاں دو اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بنو "" خطبہ جمعہ فرمودہ 17 جولائی 1970ء افریقہ میں، جہاں کا میں اب دورہ کر کے آیا ہوں، جو روپیہ عیسائیت خرچ کر رہی ہے، اس کے مقابلہ میں ہم شاید ہزارواں بلکہ لاکھواں حصہ بھی خرچ نہیں کر رہے۔لیکن ان کے لاکھوں گنا زیادہ خرچ کا نتیجہ اور ہمارے لاکھویں حصہ خرچ کا نتیجہ اگر ہمارے سامنے ہو اور ہم مقابلہ کریں تو ان کے اپنے کہنے کے مطابق یہ ہے کہ اگر وہ ایک آدمی کو عیسائی بناتے ہیں تو احمد بیت دس کو حلقہ بگوش اسلام بنا لیتی ہے۔یعنی کوشش لا کھواں حصہ اور نتیجہ دس گنا زیادہ۔یہ ہماری کوشش کا نتیجہ نہیں ہو سکتا، نہ ہماری قربانی ایثار اس بات کا استحقاق رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ یہ نتیجہ پیدا کرے۔یہ محض اس کا فضل اور رحمت ہے، جس کے نتیجہ میں یہ تبدیلیاں اور یہ انقلاب دنیا میں پیدا ہور ہے ہیں۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام احمد کے روپ میں ، احمد کے مظہر ہو کر، احمد کے ظل بن کر اس دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے۔اور جمالی طور پر ( تلوار کے ذریعہ نہیں بلکہ ) اخلاق کے ساتھ ، دلائل کے ساتھ ، تائیدات سماویہ کے ساتھ اور آسمانی نشانوں کے ساتھ دنیا پر غالب ہونے کی ذمہ واری آپ کی جماعت پر ڈالی گئی ہے۔یہ بہت بڑا کام ہے۔سچی بات تو یہ ہے کہ ہمارے بس کا تو یہ روگ ہی نہیں ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ نہ ہوتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت خلوص نیت کے ساتھ اپنی بساط کے مطابق قربانی دے گی تو انہیں یہ بشارت دی جاتی ہے کہ ساری دنیا میں اسلام غالب آ جائے گا۔اگر یہ وعدہ نہ ہوتا تو کوئی عقل مند کھڑے ہو کر یہ نہ کہتا کہ مال کی قربانی دو یا جان کی قربانی دو۔بلکہ اللہ تعالیٰ جو اپنے قول کا صادق اور اپنے وعدوں کا سچا ہے، اس نے یہ کہا ہے کہ جو تمہاری طاقت میں ہے، وہ میرے حضور پیش کر دو۔پھر جو میری طاقت کے جلوے ہیں، انہیں اپنی زندگیوں میں مشاہدہ کرو اور میرے وعدوں کو پورا ہوتے دیکھو۔چونکہ یہ بشارتیں ہمیں حاصل ہیں، اس لئے ہم کھڑے ہو کر جماعت سے یہ کہتے ہیں کہ آگے بڑھو اور قربانیاں دو اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بنو۔ان فضلوں کا کہ تمہاری کوششیں اگر کروڑ گنا بھی زیادہ ہوتیں ، تب بھی وہ اس فضل کا تمہیں مستحق نہ بنا تیں۔چھوٹی سی قربانی کے 601