تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 540 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 540

خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم اس کا اتنا اثر ہوا، زمبیا کے وزیر اور ہائی کمشنرز پر کہ وہ میرا شکریہ ادا کر رہے تھے اور ہونٹ ان کے پھڑ پھڑا رہے تھے، اتنے جذباتی ہو گئے تھے۔چنانچہ میں نے شیخ صاحب سے بات کی تو وہ کہنے لگے کہ یہ بات تو ان کے تصور میں بھی نہیں آسکتی کہ کوئی ان کے بچے کو پیار کر سکتا ہے۔اتنی مظلوم ہیں، وہ تو میں۔اتنی پیار کی وہ پیاسی ہیں۔اور ہم وہاں اسلام کی محبت اور پیار اور ہمدردی اور غمخواری اور مساوات اور جذبہ خدمت ( یہ ہمارے ہتھیار ہیں ) دے کر اپنے مبلغوں کو بھیجتے ہیں۔بجائے اس کے وہ ان کے بچوں کو گود میں اٹھائے ، یہ کہے کہ ان کے ساتھ بیٹھنے میں میری بے عزتی ہے۔تو کام کیسے کرے گا ؟ وہ محبت کا پیغام کا میاب کیسے ہوگا؟ وہاں میں نے دھڑلے کے ساتھ عیسائیوں کو یہ کہا کہ میں مانتا ہوں کہ جب تم صدیوں پہلے ان ملکوں میں داخل ہوئے تو تمہارا بھی یہی دعویٰ تھا کہ تم عیسائیت کی محبت کا پیغام لے کر آئے ہو۔لیکن تمہارے پیچھے یورپی ممالک کی فوجیں اپنی توپوں سمیت داخل ہوئیں اور ان تو پوں کے دہانوں سے محبت کے پھول نہیں برسے بلکہ گولے باہر نکلے۔اور جو انہوں نے تباہی مچائی تم جانتے ہو، اس پر زیادہ روشنی ڈالنے کی ضرورت نہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ عیسائیت محبت کے پیغام کا دعوی کرنے کے باوجود نا کام ہوئی اور اسے ناکام ہونا چاہئے تھا۔کیونکہ اس سے زیادہ پیارا اور حسین محبت کا پیغام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ آسمان سے نازل ہو چکا تھا۔اب ہم یہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام لے کر آئے ہیں۔اور پچاس سالہ خدمت اور محبت اور ہمدردی اور غمخواری اور مساوات کا سلوک اس بات پر شاہد ہے اور تم اس کا انکار نہیں کر سکتے کہ نہ تمہاری سیاست میں ہمارا کوئی دخل نہ اس سے کوئی دلچپسی ، نہ تمہارے مال میں کوئی دلچسپی۔ایک دھیلہ تمہارے ملکوں سے باہر نہیں نکالا۔بلکہ لاکھوں روپے باہر سے لا کر تمہارے ملکوں میں خرچ کئے ہیں۔اس لئے ہم جو پیغام محبت، ہمدردی اور غمخواری اور مساوات لے کر تمہارے پاس آئے ہیں، جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم ہے، وہ ضرور کامیاب ہوگا۔نا کام نہیں ہوسکتا۔کیونکہ حقیقی معنی میں محبت کا جو بھی پیغام دنیا کی طرف آیا، انسانی تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ کبھی بھی وہ ناکام نہیں ہوا۔اس لئے ہم جیتیں گے۔دنیا جتنا چاہے، زور لگا لے۔اسلام کی فتح اور اس کے غلبہ کے دن آگئے ہیں۔اور بڑی تحدی سے میں یہ اعلان کرتا تھا۔امریکہ سے Peace Core (پیس کور ) کے کچھ استاد ، جو ہمارے سکولوں کے ساتھ بھی حکومت نے لگائے ہوئے ہیں، ایک موقع پر احمدی سکولوں کے ساتھ بو میں جب پندرہ سو طالب علم جمع تھے تو ان کے ساتھ ان کو بھی آنا پڑا۔سارے اساتذہ ان کے ساتھ تھے۔میری تقریر کے بعد وہ آپس میں باتیں کر رہے تھے۔جو ہمارے دوستوں نے سنیں۔وہ کہنے لگے کہ حضرت صاحب نے اتنی تحدی سے یہ بات کہی 540