تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 532
خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم پیش کر دیا اور پھر سب کچھ اس سے وصول بھی کر لیا۔غیر ملکی حاکم جب دوسرے ملک میں داخل ہوتا ہے تو سب کچھ لے جاتا ہے، دیتا کچھ نہیں۔ا اِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا لیکن ہمارا پیارا رب ہمارا رب کریم جب سب کچھ لے لیتا ہے تو جتنالیتا ہے، اس کے مقابلہ میں ( دینے والے نے گو سب کچھ دیا مگر اتنی سی چیز تھی، اللہ تعالیٰ کی عطا کے مقابلہ میں اور اس اتنی سی چیز کو لے کر اس نے اپنا سب کچھ اسے دے دیا۔اور اس نے کہا، جو میرا ہے، وہ سب کچھ تمہارا ہے۔اور پھر اپنی قدرت کے مظاہرے ان کی زندگی میں ان کو دکھاتا ہے۔ایک احمدی کی زبان تو اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے تھکنی نہیں چاہئے۔ہر وقت زبان پر حمد رہنی چاہئے۔ہر احمدی کو بحیثیت احمدی اجتماعی طور پر بھی اور جماعتی رنگ میں بھی اسے اللہ تعالیٰ کی حمد کرنی چاہئے کہ جماعت پر اس نے کتنے فضل کئے ہیں۔اب اتنے بے نفس لوگوں میں چند نفس پرست بھی ہوں تو بڑی نمایاں ہو جاتی ہے ان کی بدی کہ ایک طرف وہ ہے کہ جس کا نفس باقی نہیں اور ایک طرف وہ ہے کہ جس نے نفس کا کوئی حصہ بھی اللہ کی راہ میں قربان نہیں کیا۔اور ایک انسان جس کے کان میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ آواز پہنچی تھی کہ قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کہ میں تمہارے جیسا انسان ہوں۔اس کے کان میں ہمارے مبلغ کی یہ آواز پہنچی کہ تم اتنے ذلیل ہو کہ اگر میں تمہارے ساتھ بیٹھوں تو میری بے عزتی ہو جائے۔پس حقیقتا ایسا ذ ہن جو ہے، وہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا باغی ہے کہ آپ کی آواز تو ایک افریقن کے کان میں یہ پہنچتی ہے کہ میں تمہارے جیسا انسان ہوں اور تم میرے جیسے انسان ہو۔لیکن ایک مبلغ منسوب تو ہوتا ہے، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اور کہتا یہ ہے کہ تمہارے ساتھ میرا بیٹھنا بھی میری بے عزتی ہے۔یہ خالص شیطانی فقرہ ہے، جو فرعون کے منہ سے تو نکل سکتا ہے لیکن ایک شریف انسان کے منہ سے بھی نہیں نکل سکتا۔کجا یہ کہ احمدی مبلغ کے منہ سے نکلے ! پس جامعہ احمدیہ کو اپنی فکر کرنی چاہئے۔جامعہ احمدیہ میں مجھے رپورٹ ملی ہے، میں نے تحقیق ابھی نہیں کی کہ بعض ایسے اساتذہ بھی ہیں، جنہوں نے اپنی کلاس میں یہ کہا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالی عنہ نے جو غیر کی ہے، وہ غلط ہے اور میں تمہیں صحیح تفسیر بتا تا ہوں۔ایسا استاد جامعہ احمدیہ کی کیسے 532