تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 530
خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم لیکن یادرکھو کہ خدا تعالیٰ کو ایک انسان کیا، سارے انسان بھی اس سے پھر جائیں تو کیا پرواہ ہے؟ وہ سب انسانوں کو ہلاک کر کے ان کی جگہ ایک مخلص اور جاں نثار جماعت پیدا کرتا ہے۔قرآن عظیم یہی اعلان کرتا ہے کہ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْقُوَّةُ وَالْعِزَّةُ کوئی چیز اس کے لئے غیر ممکن نہیں۔اور عملاً بھی دنیا میں یہ نظارے اللہ تعالیٰ کے قہر کے انسانوں نے دیکھے ہیں۔پس جامعہ احمدیہ میں کتابی تدریس کے علاوہ محبت الہی کی طرف بہت توجہ دینی چاہئے۔جن کو میں نے مقام نعیم پر اپنے مشاہدہ کے لحاظ سے پایا، یہ وہ لوگ تھے، جنہوں نے اپنے نفس کو کلیہ اپنے رب کے لئے قربان کر دیا تھا۔اور وہ اپنی عاجزی کا ہر وقت اقرار کرتے رہتے ہیں۔اور وہ جانتے ہیں کہ ہر عزت اور ہر طاقت اور ہر اثر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتا ہے۔جس طرح سپین کے ہمارے ایک بادشاہ نے اپنے محل میں رہائش اختیار کرنے سے پہلے ہزاروں جگہ یہ لکھوایا اور زیادہ تو اس کے دماغ میں یہی فقرہ آیا، وہی لکھا ہوا ہے۔"لا غَالِبَ إِلَّا الله " کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو غلبہ حاصل نہیں۔لیکن اس کے علاوه الْمُلْكُ لِلَّهِ الْقُدْرَةُ لِلَّهِ الْعِزَّةُ لِلهِ" کو اس نے کثرت سے لکھوایا۔یہ بڑی لمبی تفصیل ہے۔اس وقت میں اس تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔اور جب یہ حل اللہ تعالیٰ کی حمد کے کلمات سے اس طرح حسین بن گیا تب اس نے وہاں رہائش رکھی۔چنانچہ ہمارے یہ ابرار بشر (اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے اور استقامت عطا کرے۔) یہ وہ لوگ ہیں، جنہیں علم ہے کہ غلبہ اور اقتدار اور قدرت اور عزت سب اللہ کی ہے۔اور حقیقی معنی میں اسی سے ملتی ہے۔بے نفس ہو کر وہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتے اور انتہائی پیار کے ساتھ اللہ تعالیٰ ان کی طرف رجوع کرتا ہے۔پھر وہ غریب ، جنہیں پیٹ بھر کر شاید کھانا بھی نہ ملتا ہو، خدا کی خاطر غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔سات ہزار میل اپنے رشتہ داروں سے دور لیکن ایسی زندگی کہ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ سے بھی جو زیادہ قریب ہے، اس کا احساس رکھتے ہیں۔اور جو دوریاں ہیں، وہ سب بھول چکے ہیں۔رشتہ داروں سے دوری، ملک سے دوری، اپنے معاشرہ کے حالات سے دوری ، ہزار قسم کی دوریاں ہیں، جن کا انہیں سامنا ہے۔انہوں نے کسی کی پرواہ نہیں کی۔جب انہوں نے خدا کے لئے ” بعد کی قربانی بھی دی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں قرب سے نوازا۔یہ اس کی شان ہے۔530