تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 434 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 434

خطبہ جمعہ فرمودہ 24 اکتوبر 1969ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم سے وہ اپنے پیدا کرنے والے رحیم و کریم کو پہچانے لگ جائیں اور اس کے فضلوں کے وارث بن جائیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے ایسے سامان پیدا کر دیئے ہیں کہ یا تو وہ اپنے رب کی طرف رجوع کریں گے یا وہ اس دنیا سے اس طرح مٹادیے جائیں گے، جس طرح آج سے پہلے اللہ تعالیٰ کے سامنے باغیانہ اور مفسدانہ طور پر کھڑی ہونے والی قوموں کے نام و نشان مٹادیئے گئے۔انسانی تاریخ نے ان میں سے بعض کی ہلاکت کے حادثہ کو محفوظ رکھا اور ان کے کچھ واقعات ہمیں معلوم ہوتے رہتے ہیں۔لیکن وہ ہزاروں ہزار بلکہ یوں کہنا بجا ہوگا کہ ایک لاکھ اور چند ہزار تو میں ، جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کی طرف اللہ تعالیٰ کے نبی مبعوث ہوئے ، ان میں سے اکثر ایسی ہی ہوں گی، جن پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا اور وہ دنیا سے مٹادی گئیں۔لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ ان سے دوسروں کو عبرت کا سبق نہیں دینا چاہتا تھا، اس لئے تاریخ انسانی نے ان قوموں کے نام اور ان کی تاریخ اور ان کے واقعات ، جس رنگ میں اور جس طور پر اللہ تعالیٰ کا غضب ان پر بھڑ کا ، اس کو یاداور محفوظ نہیں رکھا۔اس قوم یعنی Russia ( روس) کے لئے بھی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ یہی انذار کیا ہے کہ اگر تم اپنے رب کی طرف رجوع نہیں کرو گے تو ہلاک ہو جاؤ گے۔اس قوم کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ بشارتیں بھی ملی ہیں۔پھر یورپ ہے، امریکہ ہے۔اگر چہ یہ اقوام بحیثیت قوم اس رنگ میں اس طور پر دہر یہ اور اللہ تعالیٰ کی دشمن تو نہیں، جس طرح روس ہے۔لیکن ان کی عملی حالت اور ان کے ایک حصہ کی ظاہری حالت بھی ایسی ہی ہے، جیسے روس میں بسنے والوں کی۔پھر جزائر کے رہنے والے ہیں، ان کی حالت بھی نیک اور پاک نہیں۔یہ سب اقوام اللہ سے دور اور اس کے پیار سے محروم ہیں۔اسی لئے یہ سب اقوام خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنے والوں اور اس پر ایمان لانے والوں کی دوست اور ہمدرد نہیں ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اس وقت مثلاً مشرق وسطی کے عرب ممالک، جو اسلام کی طرف منسوب ہوتے ہیں، ان کے اوپر ہر قسم کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور ان کو ہر طرح سے ذلیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اور ان سے بے انصافی برتی جارہی ہے۔لیکن ہمارے پیارے خداعزاسمہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمیں خوشخبری دی ہے اور آپ کو الہام بتایا گیا ہے کہ عرب ممالک کی پریشانیاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے دور کی جائیں گی۔( تذکرہ صفحہ 558) اور اصلاح احوال کے سامان پیدا ہوں گے۔اسی طرح اہل مکہ کے متعلق خدائے ذوالجلال نے یہ پیش خبری دی کہ اہل مکہ خدائے قادر کے گروہ میں داخل ہو جائیں گے۔(نور الحق 434