تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 405 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 405

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم جدا ہو گئے۔خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جنوری 1969ء مربیان قرآن کریم کی روشنی میں اپنی عقلوں کو تیز کریں خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جنوری 1969ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔”ہماری جماعت کے ایک اور سردار (حضرت حافظ مختار احمد صاحب شاہجہانپوری) کل ہم سے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ آپ ایک بے نفس خدمت کرنے والے بزرگ تھے۔جنہوں نے بیماری کی حالت میں بھی بظاہر ایک مختصر سی دنیا میں، جو ان کے ایک کمرے پر مشتمل تھی، تبلیغ اور تربیت کا ایک وسیع میدان پیدا کر دیا تھا۔آخر وقت تک آپ کا ذہن بالکل صاف اور حافظہ پوری طرح کام کرنے والا رہا۔اور آپ اس قدر تبلیغ کرنے والے اور اس رنگ میں تربیت کرنے والے بزرگ تھے کہ ہماری جماعت میں کم ہی اس قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ یعنی ہم نے اپنا سب کچھ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر دیا ہے۔ہم سارے کے سارے اسی کے لئے ہیں۔ہماری زندگی کے لمحات ، ہمارے اموال، ہماری خواہشات ، ہمارے جذبات، ہمارے آرام ، سب کچھ اسی کے حضور پیش ہیں۔اور ہم جانتے ہیں کہ ایک دن ہم اس کے حضور پیش ہوں گے تو وہ ہماری ان حقیر کوششوں کی بہترین جزا دے گا۔اللہ کرے کہ ہمارے اس بزرگ بھائی کو، جو اپنے آقا کے پاس پہنچ گیا ہے، احسن جزا ملے۔اور خدا کرے کہ ہم بھی اس دنیا میں بھی اور اس دنیا میں بھی ) اس کے فضلوں کے وارث بنیں۔حضرت حافظ مختار احمد صاحب کی وفات پر میں نے بہت دعا کی کہ اے میرے رب ! غلبہ اسلام کی جو ہم تو نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ جاری کی ہے، اس کی سرحدوں میں وسعت پیدا ہو رہی ہے، ہمارے کام بڑھ رہے ہیں اور ہماری ضرورتیں زیادہ ہو رہی ہیں، ہمیں حضرت حافظ صاحب جیسے ایک نہیں سینکڑوں نہیں ، ہزاروں فدائی اور اسلام کے جانثار چاہئیں۔تو اپنے فضل سے ایسے 405