تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 371
تحریک جدید- ایک الی تحریک۔۔۔جلد چہارم - خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1968ء ہر وہ قربانی پیش کرنی چاہیے، جس کی اس وقت ضرورت تقاضا کرتی ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1968ء سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی:۔هَانْتُمْ هَؤُلَاءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ فَمِنْكُمْ مَّنْ يَبْخَلُ وَمَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَفْسِهِ وَاللهُ الْغَنِى وَاَنْتُمُ الْفُقَرَاءِ وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ (39:) اللہ کے نام کے ساتھ جو قادر و توانا اور ربوبیت تامہ کا مالک ہے اور جس کے قبضہ میں تمام دل ہیں، جب وہ چاہتا ہے اور ارادہ کرتا ہے تو اپنے فضل سے دلوں میں نیک تبدیلیاں پیدا کر دیتا ہے۔میں تحریک جدید کے سال نو کا اعلان کرتا ہوں۔تحریک جدید کو شروع ہوئے ایک لمبا عرصہ ہو چکا ہے۔اور اس وقت اس کے مجاہدین کے تین گروہ ہیں۔جن کو تحریک جدید کی اصطلاح میں دفاتر کہا جاتا ہے۔یعنی دفتر اول، دفتر دوم اور دفتر سوم۔سال رواں کا جب ہم تجزیہ کرتے ہیں تو یہ بات ہمارے سامنے آتی ہے کہ دفتر اول (جس کی ابتدا پر 34 سال گزر چکے ہیں۔) کا وعدہ سال رواں کا ایک لاکھ پچپن ہزار روپیہ ہے۔اور دفتر دوم میں شامل ہونے والوں کے وعدے تین لاکھ، چون ہزار ہیں۔اور دفتر سوم میں شامل ہونے والوں کے وعدے اکتالیس ہزار ہیں۔اگر مختلف دفاتر میں شامل ہونے والوں کی اوسط فی کس آمد نکالی جائے تو دفتر اول کے مجاہدین کی اوسط 64 روپے بنتی ہے۔بہت سے احباب اس سے بہت زیادہ دیتے ہوں گے۔اور جو غریب ہیں، وہ اپنی طاقت اور وسعت کے مطابق ہی تحریک جدید میں حصہ لیتے ہوں گے۔لیکن اوسط ان کی 64 روپے فی کس بنتی ہے۔اس کے مقابلہ میں دفتر دوم کے مجاہدین کے تحریک جدید کے چندہ کی اوسط انیس روپے بنتی ہے۔اور 64 روپے اوسط کے مقابلہ میں یہ بہت کم ہے۔دونوں دفاتر کی اوسط میں بڑا فرق ہے۔دفتر سوم کے مجاہدین مال کی اوسط چودہ روپے فی کس بنتی ہے۔اس میں اور دفتر دوم کی اوسط میں فرق تو ہے لیکن زیادہ فرق نہیں۔خصوصاً جب یہ بات ہمارے مد نظر رہے کہ اس میں شامل ہونے والے بہت 371