تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 369 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 369

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 18 اکتوبر 1968ء الاحمدیہ کو ہر وقت یہ کہتے بھی رہتے ہیں اور انتظام بھی کرتے ہیں کہ قرآن کریم پڑھو، قرآن کریم پڑھو، قرآن کریم پڑھو۔اس پر غور کرو اور اس کے سمجھنے کی کوشش کرو۔اور جنہوں نے اس پر پہلے غور کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے جن کو فراست عطا کی ہے اور اپنی طرف سے انہیں بہت سا علم عطا کیا ہے، ان کی تفاسیر کو پڑھو، ان پر تدبر کرو، ان تفاسیر کا مطالعہ دل کو مضبوط کرتا ہے کیونکہ اس کے نتیجہ میں انسان تو کل اور تقوی کے مقامات حاصل کر سکتا ہے۔مطبوعه روزنامه الفضل 15 اکتوبر 1969ء) 369