تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 19
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 07 جنوری 1966ء لگوانے میں مدد نہیں دیتی تو گویا ہم اسے خود پکڑ کر شیطان کی گود میں لا بٹھاتے ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ بریکاررہنے والے لوگوں پر شیطان حملہ کرتا ہے اور انہیں اپنا آلہ کار بنالیتا ہے۔پھر ایسا نوجوان جو تعلیم حاصل کر لینے کے بعد کام پر نہیں لگتا اور بیکار رہتا ہے۔نہ صرف اپنے خاندان کے لئے ایک مصیبت بن جاتا ہے بلکہ اس کی بیکاری سے جماعت بھی خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا سکتی۔کیونکہ جونو جوان تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد جلد ہی کام پر لگ جاتا ہے، وہ کمائی کرنا شروع کر دیتا ہے۔اور اپنی اس کمائی میں سے غلبہ اسلام کی جدوجہد میں کنٹری بیوٹ (contribute) کر رہا ہوتا ہے۔پھر جب وہ کام پر لگتا ہے تو اس کا ایک ماحول بنتا ہے۔اس کے اس ماحول میں اس کا کردار اور اس کے اخلاق اثر انداز ہور ہے ہوتے ہیں۔اور اس طرح وہ خاموشی کے ساتھ اپنا نمونہ دکھا کر یا گفتگو کے ذریعہ احمدیت کا اثر اور نفوذ بڑھانے والا ہوتا ہے۔غرض وہ بچے، جو تعلیم سے فارغ ہو کر کام پر نہیں لگتے اور بریکار پھرتے رہتے ہیں، وہ نہ صرف یہ کہ جماعتی کاموں میں حصہ لینے کے قابل نہیں رہتے بلکہ یہ بھی خطرہ ہوتا ہے کہ ان کے دماغ میں آوارگی آ جائے اور وہ شیطان کا آلہ کار بن جائیں“۔آخر میں ، میں پھر آپ سب دوستوں کو جو احمدیت کی طرف منسوب ہوتے ہیں، انہیں بھی جو یہاں میرے سامنے بیٹھے ہیں اور انہیں بھی جو دنیا کے مختلف ممالک میں رہتے ہیں، اپنے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اس معنی میں بھی کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ پر اپنا فضل نازل کرتار ہے اور اس سال، جواب شروع ہوا ہے، خدا تعالیٰ کے فضل، اس کی رحمتیں اور برکتیں پچھلے سالوں سے زیادہ آپ پر نازل ہوں۔اور اس معنی میں بھی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو روحانی میدان جنگ میں ثبات قدم عطا فرمائے اور آپ طاغوتی طاقتوں کو دنیا کے کناروں تک دھکیلتے ہوئے، جہنم میں جلد تر پھینکنے والے بن جائیں۔اور پھر میں آپ کو اس معنی میں بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی برکتیں زیادہ سے زیادہ نازل کرے اور آپ کو اور مجھے اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ جو وسائل اور اسباب اس نے ہمیں دیئے ہیں، ہم ان کا استعمال بہترین طور پر اور کسی منصوبہ بندی کے ماتحت اور منظم طریقہ سے کریں۔آمین۔وما توفيقنا الا بالله مطبوعه روزنامه افضل 15 جنوری 1966ء) 19