تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 337
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم ارشاد فرمودہ 109 اپریل 1967ء ہر جماعت 250 چندہ دہندگان پر ایک میٹرک پاس طالب علم جامعہ احمدیہ کو دے ارشادات فرمودہ 109اپریل 1967ء برموقع مجلس مشاورت جامعہ احمدیہ میں داخلہ کے متعلق ایک تجویز پر بحث کے دوران فرمایا:۔۔۔۔۔اگر موجودہ معیار کے جاری ہونے سے پہلے سال میں صرف ایک ایسا آدمی نکلا ہو، جس نے خدمت دین کی۔تو یہ بات ظاہر کرے گی کہ وہ طریق درست نہیں تھا۔کیا یہ بات آپ کی تائید میں ہے کہ آپ نے سو آدمیوں پر خرچ کیا اور ان میں سے صرف ایک شخص آپ کو خدمت دین کے لئے ملا ؟ مثلاً 1928ء میں صرف ایک لڑکے نے مولوی فاضل کیا تھا۔خرچ اور پیداوار میں کوئی نسبت چاہیے۔ہم جو بھی خرچ کرتے ہیں ، وہ صنعت پر ہو یاز راعت پر، ایسے اس آمد سے کوئی نسبت ہونی چاہیے، جس کا ہم نے اندازہ کیا ہے۔اس تجویز سے تحریک جدید متفق نہیں تھی اور جب میں نے کہہ کے یہ تجویز ایجنڈا میں رکھوائی تو تحریک جدید والے بہت پریشان ہوئے۔انہوں نے خیال کیا کہ شاید کوئی تبدیلی میرے ذہن میں ہے۔اس لئے انہوں نے دریافت کیا کہ اگر کوئی خاص تبدیلی نظام میں کرنی ہو تو ہمیں بتا ئیں ، ہم اس کے مطابق انتظام کر دیں گے۔میں نے کہا نہیں، میں صرف جماعت کو بعض چیزوں کی طرف متوجہ کرنے چاہتا ہوں ، اس لئے میں نے یہ تجویز ایجنڈا میں رکھوائی ہے۔جماعت کو یہ سوچنا چاہئے کہ باوجود اس کے کہ ہم پہلے پرائمری پاس طالب علم کو مدرسہ احمدیہ کی پہلی کلاس میں لے لیتے تھے اور اب ہم میٹرک کے بعد طالب علم کو جامعہ احمدیہ میں داخل کرتے ہیں۔جامعہ احمدیہ کے طلبہ کی تعداد ستر فیصد کے قریب بڑھ گئی ہے لیکن پھر بھی جو نتیجہ نکلتا ہے، وہ ہماری ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔اس لئے میرا اندازہ ہے کہ ہمارے پاس جامعہ احمدیہ میں تین سو اور پانچ سو کے درمیان لڑ کے چاہئیں۔شروع شروع میں یہ تعداد بڑھے گی لیکن جب یہ کلاس اپنے عروج کو پہنچے گی تو اس میں 25 یا 30 طالب علم ہوں گے اور یہ 25 یا 30 طالب علم ایسے نہیں ہوں گے، جنہیں مبلغ لگا لیا جائے۔ان میں سے ایک حصہ کو بطور مربی پاکستان میں لگایا جاسکے گا اور ایک حصہ کو بیرون ملک بطور مبلغ مقرر کیا جا سکے گا۔اور ایک حصہ ہمیں ایسے تربیت یافتہ نو جوانوں کا مل جائے گا، جن کو ہم میٹرک پاس نو جوانوں پر ترجیح دے کر کلریکل لائن میں لے آئیں گے اور اس سے ایفی شنسی (Efficiency) بہت بڑھ جائے گی۔337