تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 335 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 335

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از تقریر فرموده 107 اپریل 1967ء اللہ ہم سے وہ کام کروائے، جس کے لئے حضرت مسیح موعود کو مبعوث فرمایا وو تقریر فرمودہ 07 اپریل 1967ء برموقع مجلس مشاورت میں یہاں اس لئے حاضر ہوا ہوں کہ آپ کے مشوروں کو سننے کے بعد جب میں کسی نتیجہ پر پہنچوں اور کسی کام کے کرنے کا ارادہ اور عزم کروں تو محض اپنے رب پر توکل رکھتے ہوئے اور اس کی زندہ طاقتوں اور زندہ قدرتوں پر یہ امید رکھتے ہوئے کہ میری کوشش میں جو میں کروں یا کراؤں ، وہ برکت ڈالے گا۔میں وہ عزم کروں اور دل میں دعا کروں کہ اللہ تعالیٰ ان نیک کاموں میں ہماری راہبری بھی کرے۔کیونکہ مشوروں میں جہاں اس کی ہدایت کی ضرورت ہے، وہاں عمل میں بھی اس کی ہدایت کی ضرورت ہے۔اور وہ ہماری حقیر کوششوں میں برکت ڈالے اور ان کے ایسے شاندار نتائج نکالے، جو اس کی نگاہ میں بھی شاندار ہوں۔نہ دنیا کی ہمیں پرواہ ہے، نہ دنیا کی طرف ہم دیکھتے ہیں۔ہماری نظریں اپنے رب کی طرف لگی ہوئی ہیں، ہمارے سر اس کے آستانہ پر جھکے ہوئے ہیں۔ہم اس کی مدد اور نصرت کے طالب ہیں۔اور یہ یقین رکھتے ہیں کہ جب واقعہ میں ہم اس کی نظر میں فنا کا مقام حاصل کر لیں گے تو وہ پنے فضل سے ہم میں ایک نئی زندگی اور ایک نئی روح ڈالے گا اور فرشتوں کی افواج کو آسمان سے ہماری مدد کے لئے نازل کرے گا۔اور ہم سے وہ کام کروائے گا، جس کام کے لئے اس نے اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا ہے اور اسلام پھر تمام ادیان باطلہ پر غالب آجائے گا اور شیطان کو آخری شکست نصیب ہوگی اور صداقت کو آخری فتح ملے گی۔پس آؤ ہم دعاؤں کے ساتھ اور اس دعا کے ساتھ مجلس مشاورت کے کام کو شروع کریں کہ جو چیز ہمارے ذہن میں نہیں آئی اور جو بات ہماری زبان پر نہیں آئی، اللہ تعالیٰ اسے بھی اپنے فضل سے قبول کرے کہ وہ علام الغیوب ہے اور ہمارے علم بھی ناقص ہیں اور عمل بھی ناقص ہیں۔رپورٹ مجلس شورٹی منعقدہ 07 تا 109 اپریل 1967 ء ) 335