تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 329
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم تقریر فرمود 240 نومبر 1967ء زندگیاں وقف کرنا اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا انعام ہے تقریر فرمودہ 24 نومبر 1967ء 24 نومبر کو بعد نماز عصر احاطہ خلافت لائبریری میں لوکل انجمن احمدیہ کی طرف سے مکرم چوہدری عبدالرحمن صاحب بنگالی سابق مبلغ امریکہ، مکرم حافظ بشیر الدین عبید اللہ صاحب اور مکرم سید ظہور احمد شاہ صاحب کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا۔جس میں سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثالث نے بھی از راہ شفقت شمولیت فرمائی۔اکل و شرب کے بعد مکرم غلام باری صاحب سیف نے تلاوت کی۔اس کے بعد مکرم چوہدری محمد صدیق صاحب ایم۔اے صدر عمومی لوکل انجمن احمدیہ نے مبلغین کرام کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا، جس کے جواب میں تینوں مبلغین کرام نے باری باری تقاریر کیں۔اس کے بعد حضور نے درج ذیل قیمتی ارشادات سے نوازا اور بعدہ اجتماعی دعا کروائی۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا بڑا ہی احسان ہے کہ اس نے سلسلہ احمدیہ کی طرف منسوب ہونے والوں کو امر بالمعروف اور نبھی عن المنکر کی ایک حد تک توفیق عطا کی ہے۔اور یہی جماعت ہے، جس میں ایک ایسا گروہ اس کے فضل سے پیدا ہوا ہے، جنہوں نے اپنی زندگیاں خدا کی راہ میں وقف کیں۔اور پھر اپنی ساری زندگیوں کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی خدمت میں صرف کیا۔اور وہ لوگ جنہیں اپنی زندگیوں کو اس مقصد کے لئے وقف کرنے کی توفیق ملتی ہے، اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں (جیسا کہ میں ابھی بتاؤں گا۔بڑی ہی عزت اور محبت کا مقام پاتے ہیں۔اس لئے ایک تو ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ ایسے لوگوں کی قدر کریں اور انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھیں۔دوسرے خود ان لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے احسان پر ہمیشہ شکر گزار بندے بنے رہیں۔اور جو عزت اللہ تعالیٰ نے انہیں دی ہے، ( جس کے مقابلہ میں دنیا کی ساری عزتیں بیچ ہیں۔) وہ اس کی قدر کریں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ تم خیر امت ہو۔کیونکہ تمہارے اندر یہ وصف پایا جاتا ہے کہ تم امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کرتے ہو۔329