تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 327
تحریک جدید- ایک البمی تحریک۔۔۔جلد چہارم - اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 03 نومبر 1967ء بھی زائد خدا نے دیا۔اللہ تعالیٰ نے دس ہزار گنا سے بھی زیادہ ان کے اموال کر دئیے۔پس جو کچھ ہم اللہ تعالیٰ کی راہ میں دیتے ہیں، یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اموال ضائع ہو گئے۔ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ اتنا ہی ہمیں مل جاتا ہے۔پھر تمہیں ڈرکس بات کا ہے؟ جتنا تم نے دیا تھا، وہ تمہیں واپس مل گیا۔بلکہ اللہ تعالٰی کا فعل بڑی وضاحت سے یہ شہادت دے رہا ہے کہ تم ایک روپیہ میری راہ میں خرچ کرو، میں دس ہزار روپیہ تمہیں لوٹا دوں گا۔اس دنیا میں اور جو بدلہ اس کی محبت کا اور اس کی رضا کا اور اس کی جنت کا اخروی زندگی میں ملنا ہے، وہ اس کے علاوہ ہے۔پس بڑا سستا سودا ہے“۔میں آپ سے یہ کہتا ہوں کہ آگے بڑھیں اور اپنے وعدوں کی حدود کو پھلانگتے ہوئے ، اس مقام تک پہنچ جائیں ، جو جماعت کی ضرورت کا مقام ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اور مجھے بھی اس کی توفیق عطا فرمائے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 10 نومبر 1967ء) 327