تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 311
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 27اکتوبر 1967ء اللہ غلبہ اسلام کی نئی راہیں کھول رہا ہے، اس سے فائدہ اٹھانا ہمارا کام ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1967ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔یہ آنے والا سال تحریک جدید کا 34 واں سال ہو گا دفتر اول کے لحاظ سے اور چوبیسواں سال ہو گا دفتر دوم کے لحاظ سے اور تیسر اسال ہوگا دفتر سوم کے لحاظ سے۔میں نے اپنے سفر کے دوران جہاں یہ مشاہدہ کیا کہ یورپ میں بسنے والی اقوام عیسائیت سے، مذہب سے بے تعلق ہورہی ہیں، وہاں میں نے اس ضرورت کا بھی بڑی شدت کے ساتھ احساس کیا کہ یہ وقت انتہائی قربانیاں دے کر اپنے کام میں وسعت پیدا کرنے اور اپنی کوششوں میں تیزی پیدا کرنے کا ہے۔عیسائیت سے ان کی بے تعلقی اس بات سے عیاں ہے کہ گلاسگو میں جب ایک صحافی نے مجھ سے پوچھا کہ آپ نے ہمارے ملک میں بسنے والوں کو مذہبی لحاظ سے کیسے پایا ؟ تو میں نے اسے جواب دیا کہ یہاں کے باشندے عیسائیت میں اب دلچسپی نہیں لے رہے۔اس پر اس نے سوال کیا کہ آپ نے کس چیز سے یہ استدلال کیا ہے؟ میں اس کے بہت سے جواب دے سکتا تھا۔لیکن میں وہاں مختصر جواب دینا چاہتا تھا۔میں نے انہیں کہا کہ میں نے جس چیز سے استدلال کیا ہے، وہ یہ ہے کہ لندن میں بہت سے گر جاؤں کے سامنے ” برائے فروخت کے چوکھٹے لگے ہوئے ہیں۔اور بہت سے گر جا وہاں بک چکے ہیں، جہاں شراب خانے بنا دیئے گئے ہیں۔بہت سے گر جا وہاں بک چکے ہیں، جہاں چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں قائم ہو گئی ہیں یا کوئی اور کاروبار شروع ہو گیا ہے۔گر جاؤں کی فروخت اور گر جاؤں کا قابل فروخت ہو نا بتا تا ہے کہ آپ کے ملک میں رہنے والے مذہب کی طرف پہلے کی نسبت بہت کم توجہ دے رہے ہیں۔اس پر اس نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کا کیا خیال ہے، اگر گر جا کو مسجد بنالیا جائے تو اس میں کوئی حرج تو نہ ہوگا؟ میں نے اسے جواب دیا کہ جہاں تک مسئلے کا سوال ہے، میں اس میں کوئی ہرج نہیں سمجھتا کہ کسی گر جا کو مسجد بنا لیا جائے۔لیکن میں اپنی جماعت کے لئے اسے پسند نہیں کرتا۔اس لئے کہ ایسا کرنے کے نتیجہ میں بہت سی 311