تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 305
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از تقریر فرموده 21اکتوبر 1967ء اللہ تعالیٰ جب قربانی کو قبول کرتا ہے تو ذمہ داریوں میں بھی اضافہ کرتا ہے تقریر فرموده 21 اکتوبر 1967 ء بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکزیہ وو جیسا کہ ابھی میری مخدومہ اور محترمہ اور آپ کی صدر نے یہ بتایا ہے کہ امسال اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے وہ مسجد پا یہ تکمیل تک پہنچی ہے، جسے آپ نے اپنے رب کی توفیق سے اس کو بلند کرنے کے لئے کو پن ہاگن (ڈنمارک) میں تعمیر کروایا تھا۔اور اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ تو فیق عطا کی کہ میں اس مسجد کے افتتاح کے لئے کو پن ہاگن جاؤں۔اور اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ بھی توفیق عطا کی کہ میں افتتاح مسجد کے علاوہ یورپین ملکوں کا دورہ کروں اور ان اقوام کے کانوں تک اللہ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس آواز کو پہنچاؤں کہ خدا غضب میں ہے کیونکہ تم نے اس سے منہ موڑ لیا اور شیطان کی طرف متوجہ ہو گئے۔اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، جو محسن اعظم کی حیثیت سے دنیا میں بھیجے گئے تھے ، ان کی قدر کو تم نہیں پہچانتے اور ان احسانوں کا شکر ادا کرنے کی بجائے ان کو طعن کرتے ہو، استہزاء سے ان کا نام لیتے ہو اور اس حسین اور عظیم تعلیم کی طرف متوجہ نہیں ہوتے ، جومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن پاک کے ذریعہ تمہارے لئے لے کر آئے تھے۔پھر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو یہ توفیق بھی عطا کی کہ ان کے نظام اور محکمے اخبار کے ذریعہ یار یڈیو کے ذریعہ یاٹی وی کے ذریعہ میرے اس پیغام کو ملک کے بسنے والے باشندوں تک پہنچائیں۔جوٹی وی کے ذریعہ میرے الفاظ خود بھی میرے منہ سے سن لیں اور مسجد کے افتتاح کی تصاویر بھی دیکھ لیں۔ابھی پرسوں کو پن ہا گن سے مجھے یہ خط ملا ہے کہ انٹرنیشنل ٹی وی والوں کی رپورٹ ہے کہ انہوں نے ٹی وی پر دکھانے کے لئے جو تصاویر لی تھیں، وہ بائیس ملکوں کو بھیجی ہیں۔اس کے علاوہ ڈنمارک کی ٹی وی نے بھی تصاویر لی تھیں۔انہوں نے بھی وہ تصاویر بعض ملکوں کو بھجوائیں ہیں، جن کے متعلق ابھی کوئی رپورٹ ہمیں نہیں مل سکی۔غرض اس طرح اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ مسجد کے افتتاح کے علاوہ جو میری دوسری غرض تھی ، وہ بھی پوری ہوئی کہ میں ان قوموں کو وقت سے پہلے انذار کردوں اور ان پر اتمام حجت کر دوں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر فیصلہ کر دیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں اسلام کو تمام دنیا پر غالب 305