تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 294
خطبہ جمعہ فرمودہ 20اکتوبر 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم دنیوی علوم کے بنیادی اصول سکھائے۔اور اس کے ذہن کو اپنے نور سے منور کیا اور اسے قلم کی بادشاہت اور بیان کا حسن اور شیرینی عطا کی۔اور اس کے ہاتھ سے بیسیوں بے مثل کتب لکھوائیں اور بیسیوں شیریں تقاریر کروائیں ، جو علم اور معرفت کے خزانوں سے بھری ہوئی ہیں۔1835ء کا سال اس قدر اہم اور اس سال پیدا ہونے والا بچہ اس قدر عظیم تھا کہ پہلے نوشتوں میں اس کی پیدائش کی خبر دی گئی تھی۔اس ضمن میں ، میں صرف ایک پیشگوئی بتانا چاہتا ہوں اور وہ پیشگوئی حضرت خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے، جو آپ نے اس مولود کے متعلق قریباً تیرہ صد سال قبل دی تھی۔اور وہ یہ ہے، آپ نے فرمایا:۔ان لمهدينا ايتين لم تكونا منذ خلق السموات والارض ينكسف القمر لاول ليلة من رمضان وتنكسف الشمس فى النصف منه ولم تكونا منذ خلق السموات والأرض۔دار قطنی جلد اول صفحہ 188 مؤلفہ حضرت علی بن عمر بن احمد الدار قطنی مطبوعہ مطبع انصاری) محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ امت مسلمہ میں بہت سے جھوٹے دعویدار کھڑے ہوں گے، جو یہ دعوی کریں گے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق مہدی ہیں۔حالانکہ وہ مہدی نہ ہوں گے۔مہدویت کا سچا دعویداروہ ہوگا، جس کی صداقت کے ثبوت کے لئے آسمان دونشان ظاہر کرے گا۔یعنی چاند اور سورج اس کی سچائی پر گواہ ٹھہریں گے۔اس طرح کہ رمضان کے مہینے میں چاند گرہن کی راتوں میں سے پہلی رات یعنی 13 ماہ رمضان کو چاند گرہن ہو گا اور اسی رمضان میں سورج گرہن ہونے کے درمیانے دین یعنی 28 رمضان کو سورج گرہن ہوگا۔مہینوں میں سے یاہ رمضان کی تعیین اور چاند کے لئے پہلی رات کی تعیین اور سورج کے لئے درمیانے دن کی تعیین غیر معمولی تعیین ہے، جو انسانی طاقت اور علم اور فہم سے بالا ہے۔چنانچہ جب وقت آیا تو ایک مدعی نے واقعی ظہور کیا اور دعویٰ کیا کہ میں مہدی ہوں اور اس کے دعوے کے ثبوت کے طور پر دونوں نشان یعنی چاند اور سورج گرہن، جس طرح کہ پیش گوئی میں بتائے گئے تھے، ظہور میں آئے۔پس یہ ایک غیر معمولی اور معجزانہ پیشگوئی تھی، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مہدی کے لئے کی تھی اور جیسا کہ واقعات نے ثابت کیا، یہ پیشگوئی اپنے وقوعہ سے قریباً تیرہ صد سال قبل کی گئی تھی۔یہ پیشگوئی انسانی عقل اور قیافہ اور علم سے بالا ہے۔پھر یہ پیشگوئی اس طرح پوری ہوئی کہ وہ عظیم بچہ ، جو 1835ء میں پیدا ہوا تھا، اس نے خدا تعالیٰ سے علم پا کر 1891ء میں دنیا میں یہ اعلان کیا کہ وہی موعود مہدی ہے۔اور اپنے دعوی کی صداقت کے 294