تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 287
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خلاصہ تقریر فرموده 12 اکتوبر 1967ء مسجد نصرت جہاں کی مقبولیت خواتین کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتی ہے تقریر فرموده 12 اکتوبر 1967ء حضرت خلیفة المسیح الثالث کی خدمت میں جامعہ نصرت ربوہ کی طرف سے ایک استقبالیہ دیا گیا۔اس موقع پر سپاسناموں کے جواب میں حضور نے ایک اہم تقریرفرمائی ، جس کا مخص درج ذیل ہے۔سب سے قبل میں پیش کردہ سپاسناموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس کے بعد میں اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ کوپن ہیگن کی مسجد نصرت جہاں کو جو عظیم الشان مقبولیت حاصل ہوئی ہے، وہ احمدی مستورات اور بچیوں پر ایک عظیم ذمہ داری بھی عائد کرتی ہے۔آج تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسجد نصرت جہاں کے افتتاح کا نظارہ مختلف ممالک میں ٹیلی ویژن کے ذریعہ کروڑوں لوگوں نے دیکھا ہے۔مملکت سعودی عرب میں بھی ، جہاں ہمارا قبلہ کعبہ ہے اور جس میں ہمارے آقا سید نا رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ اطہر ہے، یہ تصویریں دو مرتبہ ٹیلی ویژن پر دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔مسجد نصرت جہاں کی افتتاحی تقریب کے یہ مناظر ڈنمارک، سکنڈے نیویا، جرمنی ، سعودی عرب، مصر، نائیجیریا، گھانا اور سیرالیون میں دکھائے جاچکے ہیں۔ہوسکتا ہے، اس وقت تک امریکہ میں بھی یہ مناظر دکھائے جاچکے ہوں۔کیونکہ انہوں نے بھی اس کا مطالبہ کیا ہے۔جہاں تک کو پن میگن کی مسجد اور اس کے افتتاح کی شہرت اور تصاویر دکھائے جانے کا تعلق ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے محض اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ دنیا کے اکثر ممالک میں اس کی شہرت پہنچ چکی ہے۔اس میں میرا یا آپ کا کوئی دخل نہیں۔یہ چھ اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے۔لیکن اس کے مقابل جو ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں، وہ بہت اہم ہیں۔کوپن ہیگن کی ایک صحافی خاتون کو جب میں نے یہ بتایا کہ ہم دلوں کو فتح کر کے اسلام کو غالب کریں گئے تو اس نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ ”ہمارے دل لے کر آپ کیا کریں گے؟ تو میں نے جواب دیا کہ ہم لوگوں کے دل جیت کر اپنے پیدا کرنے والے کے قدموں میں جارکھیں گے۔میرے اس فقرہ نے اسے بے حد متاثر کیا۔میرا یہ جواب آپ کی اور میری ایک اہم ذمہ داری کا اعلان بھی ہے۔ہمیں یہ 287