تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 147
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از مکتوب موصولہ 24 جولائی 1967ء اپنے زندہ خدا سے زندہ تعلق قائم نہ کریں گے تو تباہ ہو جائیں گے " مکتوب موصولہ 24 جولائی 1967ء بنام صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ یہاں بے حد مصروفیت رہتی ہے۔الحمد لله الحمد لله ثم الحمد لله کہ اس نے اپنی بے پایاں رحمت اور محبت سے بڑی کامیابی کے سامان پیدا کر دیے۔صرف ہمبرگ کے علاقہ میں ٹیلی ویژن پر انداز اًساٹھ ، ستر لاکھ دیکھنے والے احمدیت سے متعارف ہوئے۔اس کے علاوہ سوئٹزر لینڈ میں وہاں کے ٹیلی ویژن پر لاکھوں آدمی احمدیت سے متعارف ہوئے۔ہمبرگ کے صوبہ میں صرف چار روزانہ اخبار ہیں۔تین صبح شائع ہوتے ہیں، ایک شام۔ہر چہار اخباروں نے توجہ کھنچنے والی بڑی تصاویر شائع کر کے خبریں شائع کیں۔جن میں یہ خبر بھی تھی کہ اگر وہ اپنے زندہ خدا سے زندہ تعلق قائم نہ کریں گے کے یمن میں یہ بھی تھی کہ اگروہ اپنے زندہ اسے زند تو تباہ ہو جائیں گے۔نتیجہ یہ ہوا کہ اگلے روز بازار میں جاتے تو سارا بازار کام چھوڑ چھاڑ ، ہماری طرف متوجہ ہو جاتا۔۔۔۔پر یس کا نفرنس ہر مقام پر کامیاب رہی۔ہالینڈ والے ڈرتے تھے کہ کہیں اسرائیل کے متعلق سوال ایسے رنگ میں نہ کئے جائیں، جن سے نقصان ہو۔کیونکہ اسلام دشمنی زوروں پر ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایسا رعب ڈالا کہ وہ اس قسم کے سوال کی جرات ہی نہ کر سکے۔ہمبرگ میں پریس کانفرنس تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تھی۔ہر قسم کے دلچسپ سوالات کئے گئے اور تسلی بخش جواب اللہ تعالیٰ نے دلوائے۔پیشگوئیوں کا سمجھنا ان کے لئے مشکل ہے، آسان نہیں۔ایک اخبار نے اس کی طرف اشارہ بھی کیا ہے۔اس قدر دلچسپی لی کہ دیکھنے والے حیران تھے اور خدا کا ایک بندہ اپنے رب کی حمد سے معمور فالحمد لله۔( مطبوعه روز نامہ الفضل 27 جولائی 1967 ء ) 147