تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 85 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 85

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1966ء جہاد میں اپنے بڑوں کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔اس وقت ہم ہی وہ لوگ ہیں، جن کو اللہ تعالیٰ۔کھڑا کیا ہے۔اور کہا ہے کہ تم اٹھو اور دنیا کا مقابلہ کرو اور اسلام کو دنیا میں دوبارہ غالب کرو۔غرض ہمارے بچوں کو یہ ثابت کرنا چاہیے کہ جس طرح ہمارے پہلوں نے اپنا سب کچھ خدا اور اس کے رسول کے قدموں میں نچھاور کر دیا، اسی طرح ہم بچے بھی اپنا سب کچھ خدا اور اس کے رسول کے قدموں میں نچھاور کرنے کے لئے تیار ہیں۔ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے بچوں سے پیچھے نہیں رہے۔ہم اپنا سب کچھ ( جب بھی مطالبہ کیا جائے ) خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔اگر آپ اپنے بچوں کو اس قسم کی تربیت دے دیں گی تو ایک طرف جماعت کی ضرورتیں پوری ہو جائیں گی اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کی مزید رحمتوں اور فضلوں اور برکتوں کی آپ وارث ہوں گی۔پھر ان بچوں کی دینی لحاظ سے بھی اچھی تربیت ہو جائے گی۔یہ بچے اس دنیا میں آپ کے لئے ایک ایسی زمین اور ایسا آسمان پیدا کریں گے کہ جن میں جب آپ زندگی گزاریں گی تو آپ کہ کہیں گی کہ محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ کہا ہے کہ اگر تم چاہوتو ایسی زندگی گزار سکتی ہو کہ تمہارے قدم ہمیشہ جنت میں رہیں۔وہ جہنم کی طرف بڑھنے والے نہ ہوں“۔( مطبوعه روز نامه الفضل 11 فروری 1968ء) | 85