تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 731
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلدسوم - ارشاد فرمودہ حضرت مصلح موعود جو احمدی اس تحریک میں حصہ نہیں لے گا ، ہم اسے کمزور سمجھیں گے ارشاد فرموده حضرت مصلح موعود رض مورخہ 3 نومبر 1963ء کو انصار اللہ کے نویں سالانہ اجتماع کے عظیم الشان اجلاس میں سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثانی کی اجازت سے محترم صاحبزادہ مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ و وكيل التبشير تحریک جدید نے تحریک جدید کے دفتر اول کے تیسویں اور دفتر دوم کے بیسویں سال کے آغاز کا اعلان کیا۔آپ نے تحریک جدید کی عظمت و اہمیت سے متعلق حضرت خلیفة المسیح الثاني کے درج ذیل دو نہایت ہی اہم ارشادات سنا کر تحریک جدید کے نئے سال کے آغاز کا اعلان کیا۔یہ تحریک کسی خاص گروہ سے مختص نہیں۔بلکہ ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ اس میں حصہ لے۔جو احمدی اس تحریک میں حصہ نہیں لے گا ، ہم اسے احمدیت اور اسلام میں کمزور سمجھیں گے۔کیونکہ جس شخص کے دل میں یہ خواہش نہیں کہ اسلام کی خدمت اور احمدیت کی اشاعت کے لئے کچھ خرچ کرے، اس کا اسلام لانا یا احمدیت کا قبول کرنا محض بیکار ہے۔میں نے اس چندہ کو لازمی کر دیا ہے۔جماعت کے ہر مرد اور عورت کا فرض ہے کہ وہ اس میں حصہ لئے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 05 نومبر 1963ء) 731