تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 727 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 727

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم پیغام فرمودہ 28 اکتوبر 1962ء تبلیغ کریں تبلیغ کریں تبلیغ کریں پیغام فرمودہ 28 اکتوبر 1962ء سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثانی نے انصار اللہ کے آٹھویں سالانہ اجتماع کے آخری روز مورخہ 28 اکتوبر 1962ء کو ایک خصوصی پیغام میں تحریک جدید کے دفتر اول کے انتیسویں اور دفتر دوم کے انیسویں سال کا اعلان فرمایا۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے یہ روح پرور پیغام املا کرانے کے بعد اس پر اپنے قلم سے دستخط سے فرما کر ارسال فرمایا تھا اور ساتھ ہی ٹیپ پر اسے خود اپنی آواز میں ریکارڈ بھی کرا دیا تھا۔چنانچہ اجتماع کے اختتامی اجلاس میں محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے پہلے حضور کا پیغام پڑھ کر سنایا اور پھر یہی پیغام خود حضور کی آواز میں سنایا گیا۔اعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم انصار الله ! الله الرحمان الرحيم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے افسوس ہے کہ میں بیماری کی وجہ سے آپ کے جلسہ میں شرکت نہیں کر سکتا۔لیکن آپ کو آپ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔تبلیغ کریں تبلیغ کریں تبلیغ کریں۔یہاں تک کہ حق آجائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے۔اور اسلام ساری دنیا میں پھیل جائے اور دنیا میں صرف محمد رسول اللہ کی حکومت ہو۔اس کام کی طرف میں آپ کو بلاتا ہوں۔اب دیکھنا ہے کہ من انصاری الی اللہ تحریک جدید کے نئے سال کا بھی اعلان کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو قربانیوں کی توفیق دے۔امین اللهم مین۔خاکسار مرز امحمود احمد خليفة المسيح الثاني (مطبوعہ الفضل 30 اکتوبر 1962ء) 727