تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 721
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطاب فرموده 28 دسمبر 1960ء پس نو جوانوں کو چاہیے کہ وہ خدمت دین کے لئے آگے آئیں اور اپنے دوستوں اور ساتھیوں میں بھی وقف کی تحریک کو مضبوط کریں۔ہمارے کاموں نے بہر حال بڑھنا ہے۔لیکن انہیں تکمیل تک اسی صورت میں پہنچایا جا سکتا ہے، جب زیادہ سے زیادہ نوجوان خدمت دین کے لئے آگے آئیں۔ان نصائح کے ساتھ میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل سے ہمارے کاموں میں برکت ڈالے اور وہ بوجھ ، جسے ہمارے کمزور اور نا تواں کندھے نہیں اٹھا سکتے ، اسے خود اٹھالے اور ہمیں اپنی موت تک اسلام اور احمدیت کی خدمت کی توفیق عطا کرتا چلا جائے۔ہم کمزور اور بے بس ہیں لیکن ہمارا خدا بڑا طاقتور ہے۔اس کے صرف کن کہنے کی دیر ہوتی ہے کہ زمین و آسمان میں تغیرات پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔اس لئے آؤ، ہم اللہ تعالیٰ سے ہی دعا کریں کہ وہ ہم پر اپنا فضل نازل فرمائے ہمیں اپنی رضا اور محبت کی راہوں پر چلائے اور ہمارے مردوں اور عورتوں اور بچوں کو اس امر کی توفیق بخشے کہ وہ دین کی خدمت کے لئے زیاد سے زیادہ قربانیوں سے کام لیں اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں منافقت سے بچائے ، ان کے ایمانوں کو مضبوط کرے، ان کے دلوں میں اپنا سچا عشق پیدا کرے اور انہیں دین کی بے لوث خدمت کی اس رنگ میں توفیق بخشے ، جس رنگ میں صحابہ کرام کو ملی۔اور اللہ تعالیٰ ان کی آئندہ نسلوں کو بھی دین کا سچا خادم اور اسلام کا بہادر سپاہی بنائے اور انہیں ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔اور (مطبوعه روز نامه الفضل 07 جنوری 1961ء) 721