تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 693 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 693

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطاب فرموده 01 نومبر 1958ء تحریک جدید غیر ملکوں میں تبلیغ کو وسیع کرنے کے لئے ہے خطاب فرمودہ 01 نومبر 1958ء۔۔۔دوسری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ اب تحریک جدید کے نئے سال کے اعلان کا وقت آ گیا ہے۔ہمارے ذمہ بہت بڑا کام ہے اور ہم نے تمام غیر ممالک میں مساجد بنانی ہیں۔اس وقت ہمارے ملک کی ایکسچینج کی حالت پوری طرح مضبوط نہیں۔مگر اللہ تعالیٰ ہمیشہ فضل کرتا رہا ہے اور ہمارے کام چلتے رہے ہیں۔کیونکہ ہماری باہر کی بعض جماعتیں اب مضبوط ہوگئی ہیں، مثلاً افریقہ کی جماعتیں وغیرہ اور وہ پاکستان کے قوانین کے ماتحت نہیں۔اس لئے ان لوگوں نے مساجد کی خاطر جو جماعت کو پونڈ اور ڈالر دیئے ہیں، ان سے کسی حد تک کام چلتا رہا ہے۔مگر وہ جماعتیں ابھی کم ہیں ، وہ زیادہ بوجھ نہیں اٹھا سکتیں۔ان کا بوجھ بٹانے کا طریقہ یہی ہے کہ یہاں کا بوجھ، یہاں کی جماعتیں اٹھا دیں اور ان کو بوجھ سے فارغ کر دیا جائے تا کہ وہ غیر ملکوں میں مسجدیں بنائیں۔امریکہ میں عام طور پر جشی لوگ مسلمان ہیں۔اور حبشیوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کی سمجھ کم ہوتی ہے۔لیکن امریکہ میں ایک مسجد بنی ہے، جس کے لئے ایک حبشی مرد اور اس کی بیوی نے اپنا مکان اور جائیداد وقف کر دی تھی۔اور پھر انہوں نے کچھ اور روپیہ بھی دیا۔اسی طرح کچھ چندہ دوسرے لوگوں نے بھی دیا۔بہر حال وہ مسجد بن گئی ہے۔اگر امریکہ کے حبشی لوگ ، جو اسلام سے بہت دور رہے ہیں اور اب قریب عرصہ میں اسلام میں داخل ہوئے ہیں، انہیں اتنی توفیق مل گئی ہے کہ وہ مساجد کے لئے اپنی جائیدادیں وقف کر دیں تو کیا وجہ ہے کہ جو پرانے مسلمان چلے آتے ہیں ، وہ یہ کام نہ کریں؟ مغربی افریقہ میں بھی روپیہ بہت ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں ہمارے کچھ چیف ایسے ہیں، جن کی زمینوں میں ہیروں اور سونے کی کانیں نکل آئیں ہیں اور ہزاروں ہزار پونڈ نہیں بطور نفع مل جاتا ہے۔اگر ہمارے مبلغ ان میں تحریک جاری رکھیں اور وہ مساجد بنانے کی ذمہ داری اپنے اوپر لے لیں یا کم سے کم دو دو، تین تین مسجدیں مشرقی اور مغربی افریقہ والے بنا دیں تو پاکستان کی پونڈ جمع کرنے کی دقت دور ہو جاتی ہے۔کیونکہ ان ملکوں میں پونڈ کثرت سے پایا جاتا ہے، لیکن ہمارے ملک میں پونڈ کثرت سے نہیں 693